صحیح مسلم 2052: كتاب الحج
عبد اللہ بن ابی قتادہ ؓ کہتے ہیں کہ ان کے والد رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ وہ رسول اللہﷺ کے ساتھ غزوہ حدیبیہ میں گئے۔ انہوں نے کہا میرے علاوہ سب نے احرام باندھا ہوا تھا۔ وہ کہتے ہیں میں نے ایک گورخر شکار کیا اور اپنے ساتھیوں کو کھلایا اور وہ احرام باندھے ہوئے تھے۔ پھر میں رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور آپؐ کو بتایا کہ ہمارے پاس اس گوشت میں سے کچھ بچا ہوا ہے۔ آپؐ نے فرمایا اس کو کھاؤ اور وہ احرام باندھے ہوئے تھے۔
عبد اللہ بن ابی قتادہ ؓ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ (یعنی صحابہؓ) رسول اللہﷺ کے ساتھ نکلے اور وہ احرام باندھے ہوئے تھے۔ حضرت ابو قتادہ ؓ نے احرام نہیں باندھا ہوا تھا پھر باقی روایت بیان کی۔۔۔ اور اس روایت میں ہے کہ آپؐ نے فرمایا کیا تمہارے پاس اس میں سے کچھ ہے؟ انہوں نے عرض کیا ہمارے پاس اس کی ٹانگ ہے۔ وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے اسے لیا اور تناول فرمایا۔
ایک اور روایت عبد اللہ بن ابی قتادہ سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو قتادہ ؓ ایک جماعت میں تھے جنہوں نے احرام باندھا ہوا تھا اور حضرت ابو قتادہ ؓ مُحرم نہیں تھے۔ پھر باقی روایت بیان کی۔ اور اس روایت میں ہے آپؐ نے فرمایا کیا تم میں سے کسی آدمی نے اس کی طرف اشارہ کیا تھا؟ یا اس کو اس بارہ میں کچھ کہا تھا؟ انہوں نے عرض کیا نہیں یا رسولؐ اللہ! آپؐ نے فرمایا تو کھا سکتے ہو۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ - وَهُوَ ابْنُ سَلاَّمٍ - أَخْبَرَنِي يَحْيَى أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ أَبَاهُ - رضى الله عنه - أَخْبَرَهُ أَنَّهُ غَزَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم غَزْوَةَ الْحُدَيْبِيَةِ قَالَ فَأَهَلُّوا بِعُمْرَةٍ غَيْرِي - قَالَ - فَاصْطَدْتُ حِمَارَ وَحْشٍ فَأَطْعَمْتُ أَصْحَابِي وَهُمْ مُحْرِمُونَ ثُمَّ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَنْبَأْتُهُ أَنَّ عِنْدَنَا مِنْ لَحْمِهِ فَاضِلَةً . فَقَالَ " كُلُوهُ " وَهُمْ مُحْرِمُونَ . حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّمَيْرِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ - رضى الله عنه - أَنَّهُمْ خَرَجُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُمْ مُحْرِمُونَ وَأَبُو قَتَادَةَ مُحِلٌّ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ وَفِيهِ فَقَالَ " هَلْ مَعَكُمْ مِنْهُ شَىْءٌ " . قَالُوا مَعَنَا رِجْلُهُ . قَالَ فَأَخَذَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَكَلَهَا .وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ح وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَإِسْحَاقُ عَنْ جَرِيرٍ كِلاَهُمَا عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ كَانَ أَبُو قَتَادَةَ فِي نَفَرٍ مُحْرِمِينَ وَأَبُو قَتَادَةَ مُحِلٌّ وَاقْتَصَّ الْحَدِيثَ وَفِيهِ قَالَ " هَلْ أَشَارَ إِلَيْهِ إِنْسَانٌ مِنْكُمْ أَوْ أَمَرَهُ بِشَىْءٍ " . قَالُوا لاَ يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ " فَكُلُوا " .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 15: كتاب الحج