صحیح مسلم 2479: كتاب النكاح
قیس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت عبداللہؓ کو کہتے سنا ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ ایک غزوہ میں تھے۔ ہمارے ساتھ عورتیں نہ تھیں۔ ہم نے کہا کیا ہم مردانہ قوّت ختم نہ کر لیں۔ آپؐ نے ہمیں اس سے منع فرمایا۔ پھر ہمیں اجازت دی کہ ہم کسی عورت سے ایک کپڑے کے عوض ایک مقررہ مدت تک نکاح کر لیں۔ پھر حضرت عبداللہؓ نے یہ آیت پڑھی یَاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰ مَنُوْا لَا تُحَرِّمُوا طَیِّبٰتِ مٓا اَحَلَّ اللّٰہُ لَکُمْ: اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو! اُن پاکیزہ چیزوں کو جو اللہ نے تمہارے لئے حلال کردی ہیں حرام نہ ٹھہرایا کرو اور حد سے تجاوز نہ کرو، یقینا اللہ حد سے تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
ایک اور روایت میں (قَرَآءَ عَبْدُ اللّٰہِ کی بجائے) قَرَآءَ عَلَیْنَا ھٰذِہِ الْآیَۃُ کے الفاظ ہیں۔ ایک اور روایت میں ہے کہ ہم جوان تھے اور ہم نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! کیا ہم مردانہ قوت ختم نہ کر دیں مگر اس روایت میں نَغْزُوْ کا ذکر نہیں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ الْهَمْدَانِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي وَوَكِيعٌ وَابْنُ بِشْرٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ عَنْ قَيْسٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ يَقُولُ كُنَّا نَغْزُو مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَيْسَ لَنَا نِسَاءٌ فَقُلْنَا أَلاَ نَسْتَخْصِي فَنَهَانَا عَنْ ذَلِكَ ثُمَّ رَخَّصَ لَنَا أَنْ نَنْكِحَ الْمَرْأَةَ بِالثَّوْبِ إِلَى أَجَلٍ ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ { يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تُحَرِّمُوا طَيِّبَاتِ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكُمْ وَلاَ تَعْتَدُوا إِنَّ اللَّهَ لاَ يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ} . وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَهُ وَقَالَ ثُمَّ قَرَأَ عَلَيْنَا هَذِهِ الآيَةَ . وَلَمْ يَقُلْ قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بِهَذَا الإِسْنَادِ قَالَ كُنَّا وَنَحْنُ شَبَابٌ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلاَ نَسْتَخْصِي وَلَمْ يَقُلْ نَغْزُو .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 16: كتاب النكاح
مربوط حوالہ جات
قرآن کریم کی آیات
5:88