صحیح مسلم 2486: كتاب النكاح

حضرت سبرہؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں متعہ کی اجازت دی تو میں اور ایک شخص بنی عامر کی ایک عورت کے پاس گئے گویا وہ ایک جوان لمبی گردن والی اونٹنی ہے۔ ہم نے اس کے سامنے اپنے آپ کو پیش کیا۔ اس نے کہا تم مجھے کیا دو گے؟ میں نے کہا اپنی چادر اور میرے ساتھی نے کہا اپنی چادر اور میرے ساتھی کی چادر میری چادر سے زیادہ خوبصورت تھی اور میں اس کی نسبت جوان تھا۔ جب وہ میرے ساتھی کی چادر دیکھتی تو اسے پسند کرتی اور جب مجھے دیکھتی تو میں اُسے پسند آتا۔ پھر اس نے کہا تم اور تمہاری چادر مجھے کافی ہے۔ میں اس کے پاس تین دن ٹھہرا۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس شخص کے پاس ایسی عورت ہو جس سے اس نے متعہ کیا ہے وہ اُسے چھوڑ دے۔

وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ الْجُهَنِيِّ عَنْ أَبِيهِ سَبْرَةَ أَنَّهُ قَالَ أَذِنَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالْمُتْعَةِ فَانْطَلَقْتُ أَنَا وَرَجُلٌ إِلَى امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي عَامِرٍ كَأَنَّهَا بَكْرَةٌ عَيْطَاءُ فَعَرَضْنَا عَلَيْهَا أَنْفُسَنَا فَقَالَتْ مَا تُعْطِي فَقُلْتُ رِدَائِي . وَقَالَ صَاحِبِي رِدَائِي . وَكَانَ رِدَاءُ صَاحِبِي أَجْوَدَ مِنْ رِدَائِي وَ كُنْتُ أَشَبَّ مِنْهُ فَإِذَا نَظَرَتْ إِلَى رِدَاءِ صَاحِبِي أَعْجَبَهَا وَإِذَا نَظَرَتْ إِلَىَّ أَعْجَبْتُهَا ثُمَّ قَالَتْ أَنْتَ وَرِدَاؤُكَ يَكْفِينِي . فَمَكَثْتُ مَعَهَا ثَلاَثًا ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ كَانَ عِنْدَهُ شَىْءٌ مِنْ هَذِهِ النِّسَاءِ الَّتِي يَتَمَتَّعُ فَلْيُخَلِّ سَبِيلَهَا " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 16: كتاب النكاح

آج 10 میں سے 10 باقی