صحیح مسلم 2487: كتاب النكاح

ربیع بن سبرہ سے روایت ہے کہ ان کے والد رسول اللہﷺ کے ساتھ فتح مکہ کے غزوہ میں شریک تھے۔ وہ کہتے ہیں ہم پندرہ دن وہاں ٹھہرے رات اور دن ملا کر تیس۔ ہمیں رسول اللہﷺ نے عورتوں سے متعہ کی اجازت دی تو میں اور میری قوم کا ایک شخص نکلے۔ مجھے خوبصورتی میں اس پر برتری تھی اور وہ قریبًا بدصورت تھا اور ہم میں سے ہر ایک کے پاس چادر تھی۔ میری چادر پرانی اور میرے چچا زاد کی چادر بالکل نئی اور ملائم تھی۔ ہم مکہ کے نشیب یا بلندی پر تھے تو ہمیں ایک نوجوان لڑکی ملی جو اونٹنی کی طرح دراز گردن تھی۔ ہم نے کہا کیا تو چاہتی ہے کہ ہم میں سے کوئی تیرے ساتھ متعہ کرے۔ اس نے کہا تم دونوں کیا خرچ کرو گے؟ ہم میں سے ہر ایک نے اپنی چادر پھیلائی۔ اس نے دونوں آدمیوں کو دیکھنا شروع کیا اور میرے ساتھی نے اس کو اوپر سے نیچے تک دیکھنا شروع کیا اور کہا اس کی چادر پرانی ہے اور میری چادر بالکل نئی اور ملائم ہے۔ اس عورت نے دو تین دفعہ کہا اس کی چادر میں بھی کوئی حرج نہیں۔ پھر میں نے اس سے متعہ کیا اور میں وہاں سے نہیں نکلا یہانتک کہ رسول اللہﷺ نے اُسے حرام قرار دے دیا۔
ایک اور روایت میں (اِنَّ اَبَاہُ غَزَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِﷺ فَتْحَ مَکَّۃَ) بجائے) عَنْ اَبِیْہِ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِﷺ عَامَ الْفَتْحِ اِلٰی مَکَّۃَ کے الفاظ ہیں۔ باقی روایت اسی طرح ہے اور اس میں یہ اضافہ ہے قَالَتْ وَھَلْ یَصْلُحُ ذَاکَ اس عورت نے کہا کیا یہ درست ہے؟ اور اس روایت میں یہ بھی ہے کہ اس (دوسرے شخص) نے کہا تھا کہ اس کی چادر پرانی بوسیدہ ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا بِشْرٌ - يَعْنِي ابْنَ مُفَضَّلٍ - حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ أَنَّ أَبَاهُ غَزَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَتْحَ مَكَّةَ قَالَ فَأَقَمْنَا بِهَا خَمْسَ عَشْرَةَ - ثَلاَثِينَ بَيْنَ لَيْلَةٍ وَيَوْمٍ - فَأَذِنَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي مُتْعَةِ النِّسَاءِ فَخَرَجْتُ أَنَا وَرَجُلٌ مِنْ قَوْمِي وَلِي عَلَيْهِ فَضْلٌ فِي الْجَمَالِ وَهُوَ قَرِيبٌ مِنَ الدَّمَامَةِ مَعَ كُلِّ وَاحِدٍ مِنَّا بُرْدٌ فَبُرْدِي خَلَقٌ وَأَمَّا بُرْدُ ابْنِ عَمِّي فَبُرْدٌ جَدِيدٌ غَضٌّ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِأَسْفَلِ مَكَّةَ أَوْ بِأَعْلاَهَا فَتَلَقَّتْنَا فَتَاةٌ مِثْلُ الْبَكْرَةِ الْعَنَطْنَطَةِ فَقُلْنَا هَلْ لَكِ أَنْ يَسْتَمْتِعَ مِنْكِ أَحَدُنَا قَالَتْ وَمَاذَا تَبْذُلاَنِ فَنَشَرَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنَّا بُرْدَهُ فَجَعَلَتْ تَنْظُرُ إِلَى الرَّجُلَيْنِ وَيَرَاهَا صَاحِبِي تَنْظُرُ إِلَى عِطْفِهَا فَقَالَ إِنَّ بُرْدَ هَذَا خَلَقٌ وَبُرْدِي جَدِيدٌ غَضٌّ . فَتَقُولُ بُرْدُ هَذَا لاَ بَأْسَ بِهِ . ثَلاَثَ مِرَارٍ أَوْ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ اسْتَمْتَعْتُ مِنْهَا فَلَمْ أَخْرُجْ حَتَّى حَرَّمَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . وَحَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ الدَّارِمِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ حَدَّثَنِي الرَّبِيعُ بْنُ سَبْرَةَ الْجُهَنِيُّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَامَ الْفَتْحِ إِلَى مَكَّةَ . فَذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ بِشْرٍ . وَزَادَ قَالَتْ وَهَلْ يَصْلُحُ ذَاكَ وَفِيهِ قَالَ إِنَّ بُرْدَ هَذَا خَلَقٌ مَحٌّ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 16: كتاب النكاح

آج 10 میں سے 10 باقی