صحیح مسلم 2488: كتاب النكاح

ربیع بن سبرہ جہنی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ رسول اللہﷺ کے ساتھ تھے۔ آپؐ نے فرمایا اے لوگو! میں نے تمہیں عورتوں سے متعہ کرنے کی اجازت دی تھی اور اب اللہ تعالیٰ نے اسے قیامت تک حرام قرار دے دیا ہے۔ پس جس کسی کے پاس ان میں سے کوئی عورت ہو تو وہ اس کی راہ چھوڑ دے اور جو کچھ تم اُسے دے چکے ہو اس میں سے کچھ واپس نہ لو۔
ایک اور روایت میں (اَنَّہُ کَانَ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِﷺ کی بجائے) رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِﷺ قَائِمًا بَیْنَ الرُّکْنِ وَالْبَابِ وَھُوْ یَقُوْلُ کے الفاظ ہیں۔ یعنی میں نے رسول اللہﷺ کو (کعبہ کے) رکن اور دروازہ کے درمیان کھڑے ہوئے دیکھا اور آپؐ فرما رہے تھے۔ باقی روایت پہلی روایت کی طرح ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنِي الرَّبِيعُ بْنُ سَبْرَةَ الْجُهَنِيُّ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي قَدْ كُنْتُ أَذِنْتُ لَكُمْ فِي الاِسْتِمْتَاعِ مِنَ النِّسَاءِ وَإِنَّ اللَّهَ قَدْ حَرَّمَ ذَلِكَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ فَمَنْ كَانَ عِنْدَهُ مِنْهُنَّ شَىْءٌ فَلْيُخَلِّ سَبِيلَهُ وَلاَ تَأْخُذُوا مِمَّا آتَيْتُمُوهُنَّ شَيْئًا" . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بِهَذَا الإِسْنَادِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَائِمًا بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْبَابِ وَهُوَ يَقُولُ بِمِثْلِ حَدِيثِ ابْنِ نُمَيْرٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 16: كتاب النكاح

مربوط حوالہ جات

خلفاء کی کتب

  • ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت): اردو
آج 10 میں سے 10 باقی