صحیح مسلم 2490: كتاب النكاح
عبدالعزیز بن ربیع بن سبرہ بن معبد کہتے ہیں میں نے اپنے والد ربیع بن سبرہ سے سنا۔ وہ اپنے والد سبرہ بن معبد سے بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فتحِ مکہ کے سال اپنے صحابہؓ کو عورتوں کے ساتھ متعہ کی اجازت دی۔ وہ کہتے ہیں میں اور بنی سلیم میں سے میرا ایک ساتھی نکلے یہانتک کہ ہم نے بنی عامر کی ایک لڑکی کو پایا۔ وہ گویا ایک دراز گردن جوان اونٹنی تھی۔ ہم نے اس کو اس کی ذات کے لئے پیغام دیا اور اس کے سامنے اپنی چادریں پیش کیں۔ وہ دیکھنے لگی اس نے مجھے میرے ساتھی سے زیادہ خوبصورت پایا۔ میرے ساتھی کی چادر کو میری چادر سے زیادہ عمدہ پایا۔ پھر اس نے تھوڑی دیر دل میں سوچا اور پھر میرے ساتھی کے مقابلہ پر مجھے چن لیا پھر وہ عورتیں ہمارے ساتھ تین دن رہیں۔ پھر رسول اللہﷺ نے ہمیں ان سے علیحدگی کا ارشاد فرمایا۔
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي رَبِيعَ بْنَ سَبْرَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ سَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَامَ فَتْحِ مَكَّةَ أَمَرَ أَصْحَابَهُ بِالتَّمَتُّعِ مِنَ النِّسَاءِ - قَالَ - فَخَرَجْتُ أَنَا وَصَاحِبٌ لِي مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ حَتَّى وَجَدْنَا جَارِيَةً مِنْ بَنِي عَامِرٍ كَأَنَّهَا بَكْرَةٌ عَيْطَاءُ فَخَطَبْنَاهَا إِلَى نَفْسِهَا وَعَرَضْنَا عَلَيْهَا بُرْدَيْنَا فَجَعَلَتْ تَنْظُرُ فَتَرَانِي أَجْمَلَ مِنْ صَاحِبِي وَتَرَى بُرْدَ صَاحِبِي أَحْسَنَ مِنْ بُرْدِي فَآمَرَتْ نَفْسَهَا سَاعَةً ثُمَّ اخْتَارَتْنِي عَلَى صَاحِبِي فَكُنَّ مَعَنَا ثَلاَثًا ثُمَّ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِفِرَاقِهِنَّ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی