صحیح مسلم 2547: كتاب النكاح
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ غزوئہ خیبر پر تشریف لے گئے۔ وہ کہتے ہیں ہم نے اس (خیبر) کے قریب صبح کی نماز منہ اندھیرے پڑھی۔ پھر اللہ کے نبیﷺ سوار ہوئے اور حضرت ابو طلحہؓ بھی سوار ہوئے اور میں حضرت ابو طلحہؓ کے پیچھے سواری پر بیٹھا۔ پھر نبیﷺ نے خیبر کی گلیوں میں (گھوڑا) دوڑایا اور میرا گھٹنا نبیﷺ کی ران کو چھوتا تھا اور نبیﷺ کی ران مبارک سے کپڑا سرک گیا تھا۔ مجھے نبیﷺ کی ران کی سفیدی نظر آتی تھی۔ پھر جب آپؐ (خیبر کی) بستی میں داخل ہوئے تو آپؐ نے فرمایا اللہ اکبر۔ خیبر ویران ہو گیا۔ یقینا جب ہم کسی قوم کے میدان میں اترتے ہیں تو پہلے سے ڈرائے گئے لوگوں کی صبح بہت بُری ہوتی ہے۔ آپ نے یہ تین بار کہا۔ راوی کہتے ہیں (یہودی) لوگ اپنے کاموں پر نکلے تو انہوں نے دیکھ کر کہا اللہ کی قسم! محمدؐ! عبدالعزیز کہتے ہیں ہمارے بعض ساتھیوں نے کہا محمدؐ اور لشکر! راوی کہتے ہیں ہم نے خیبر کی فتح قوّت کے ذریعہ حاصل کی تھی۔ قیدی جمع کئے گئے تو دحیہؓ آپ کے پاس آئے اور کہا یا رسولؐ اللہ! قیدیوں میں سے ایک لڑکی مجھے عنایت فرمائیے۔ آپؐ نے فرمایا جاؤ اور ایک لڑکی لے لو۔ انہوں نے صفیہؓ بنت حُیَّی کو لے لیا۔ اس پر ایک شخص نبیﷺ کے پاس آیا اور کہا اے اللہ کے نبیؐ! آپؐ نے بنو قریظہ اور بنو نضیر کے سردار کی بیٹی صفیہ دحیہ کو دے دی ہے۔ وہ صرف آپؐ کے شایانِ شان ہے۔ آپؐ نے فرمایا اسے (دحیہ) کو ان (حضرت صفیہؓ) کے ساتھ بلاؤ۔ راوی کہتے ہیں وہ (دحیہؓ) اسے لے کر آئے۔ پھر نبیﷺ نے اسے دیکھ کر فرمایا تم قیدیوں میں سے اس کے علاوہ کوئی لڑکی لے لو۔ راوی کہتے ہیں آپؐ نے اس (صفیہؓ) کو آزاد کیا اور اس سے شادی کی۔ ثابت نے کہا اے ابو حمزہؓ آپﷺ نے ان کو کیا حق مہر دیا تھا؟ انہوں نے کہا ان کا نفس، آپؐ نے انہیں آزاد کیا اور ان سے شادی کی۔ جب آپ راستہ میں تھے تو حضرت ام سلیمؓ نے اسے آپؐ کے لئے تیار کیا اور انہیں رات کے وقت آپؐ کی خدمت میں پیش کیا۔ اس طرح نبیﷺ دولہا بن گئے۔ آپؐ نے فرمایا جس کے پاس جو کچھ ہو لے کر آجائے۔ راوی کہتے ہیں آپؐ نے دستر خوان بچھایا۔ راوی کہتے ہیں پھر کوئی شخص پنیر لے کر آیا اور کوئی شخص کھجور لے کر آیا اور کوئی شخص گھی لے کر آگیا۔ لوگوں نے اسے ملا کر ایک میٹھا کھانا تیار کیا اور اس طرح رسول اللہﷺ کا ولیمہ ہوا۔
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - يَعْنِي ابْنَ عُلَيَّةَ - عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم غَزَا خَيْبَرَ قَالَ فَصَلَّيْنَا عِنْدَهَا صَلاَةَ الْغَدَاةِ بِغَلَسٍ فَرَكِبَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَرَكِبَ أَبُو طَلْحَةَ وَأَنَا رَدِيفُ أَبِي طَلْحَةَ فَأَجْرَى نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي زُقَاقِ خَيْبَرَ وَإِنَّ رُكْبَتِي لَتَمَسُّ فَخِذَ نَبِيِّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَانْحَسَرَ الإِزَارُ عَنْ فَخِذِ نَبِيِّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَإِنِّي لأَرَى بَيَاضَ فَخِذِ نَبِيِّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمَّا دَخَلَ الْقَرْيَةَ قَالَ " اللَّهُ أَكْبَرُ خَرِبَتْ خَيْبَرُ إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ " . قَالَهَا ثَلاَثَ مَرَّاتٍ قَالَ وَقَدْ خَرَجَ الْقَوْمُ إِلَى أَعْمَالِهِمْ فَقَالُوا مُحَمَّدٌ وَاللَّهِ . قَالَ عَبْدُ الْعَزِيزِ وَقَالَ بَعْضُ أَصْحَابِنَا مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ . قَالَ وَأَصَبْنَاهَا عَنْوَةً وَجُمِعَ السَّبْىُ فَجَاءَهُ دِحْيَةُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَعْطِنِي جَارِيَةً مِنَ السَّبْىِ . فَقَالَ " اذْهَبْ فَخُذْ جَارِيَةً " . فَأَخَذَ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَىٍّ فَجَاءَ رَجُلٌ إِلَى نَبِيِّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ أَعْطَيْتَ دِحْيَةَ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَىٍّ سَيِّدِ قُرَيْظَةَ وَالنَّضِيرِ مَا تَصْلُحُ إِلاَّ لَكَ . قَالَ " ادْعُوهُ بِهَا " . قَالَ فَجَاءَ بِهَا فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيْهَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " خُذْ جَارِيَةً مِنَ السَّبْىِ غَيْرَهَا " . قَالَ وَأَعْتَقَهَا وَتَزَوَّجَهَا . فَقَالَ لَهُ ثَابِتٌ يَا أَبَا حَمْزَةَ مَا أَصْدَقَهَا قَالَ نَفْسَهَا أَعْتَقَهَا وَتَزَوَّجَهَا حَتَّى إِذَا كَانَ بِالطَّرِيقِ جَهَّزَتْهَا لَهُ أُمُّ سُلَيْمٍ فَأَهْدَتْهَا لَهُ مِنَ اللَّيْلِ فَأَصْبَحَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَرُوسًا فَقَالَ " مَنْ كَانَ عِنْدَهُ شَىْءٌ فَلْيَجِئْ بِهِ " قَالَ وَبَسَطَ نِطَعًا قَالَ فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَجِيءُ بِالأَقِطِ وَجَعَلَ الرَّجُلُ يَجِيءُ بِالتَّمْرِ وَجَعَلَ الرَّجُلُ يَجِيءُ بِالسَّمْنِ فَحَاسُوا حَيْسًا . فَكَانَتْ وَلِيمَةَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 16: كتاب النكاح