صحیح مسلم 2551: كتاب النكاح

حضرت انسؓ کہتے ہیں میں حضرت زینبؓ کے ولیمہ میں شامل ہوا اور آپؐ نے لوگوں کو روٹی اور گوشت سے سیر کردیا۔ آپؐ مجھے بھجواتے تھے اور میں لوگوں کو بلاتا تھا۔ جب آپؐ فارغ ہوئے تو کھڑے ہو کر چل پڑے اور میں بھی آپؐ کے پیچھے ہو لیا۔ دو آدمی پیچھے رہ گئے وہ اپنی باتوں میں لگے رہے۔ وہ دونوں باہر نہیں گئے۔ آپؐ اپنی ازواج (کے حجروں) کے پاس سے گزرنے لگے۔ آپؐ ان میں سے ہر ایک کو سلام کرتے ہوئے کہتے السلام علیکم، اے اہلِ بیت تم کیسے ہو؟ وہ جواب دیتیں۔ یا رسولؐ اللہ! ہم خیریت سے ہیں۔ آپؐ نے اپنے اہل کو کیسا پایا؟ آپؐ فرماتے بہت اچھا۔ جب آپؐ فارغ ہو کر واپس ہوئے تو میں بھی آپؐ کے ساتھ واپس ہوا۔ جب آپؐ دروازے کے پاس پہنچے تو کیا دیکھا کہ وہ دونوں آدمی باتوں میں مگن ہیں جب ان دونوں نے آپؐ کو لوٹتے دیکھا تو وہ دونوں بھی اٹھے اور چلے گئے۔ اللہ کی قسم! مجھے معلوم نہیں کہ میں نے آپؐ کو بتایا تھا یا آپؐ پر وحی نازل ہوئی تھی کہ وہ دونوں چلے گئے ہیں۔ پھر آپؐ واپس آئے اور میں آپؐ کے ساتھ واپس آیا۔ پھر جب آپؐ نے اپنا پاؤں دروازے کی دہلیز پر رکھا تو آپؐ نے میرے اور اپنے درمیان پردہ لٹکا دیا اور اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ یَاَ یُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُیُوْتَ النَّبِیِّ اِلَّا اَنْ یُؤذَنَ لَکُمْ۔۔۔ الاٰیۃ (ترجمہ) اے لوگو! جو ایمان لائے ہو! نبیؐ کے گھروں میں داخل نہ ہوا کرو سوائے اس کے کہ تمہیں بلایا جائے۔۔۔

قَالَ أَنَسٌ وَشَهِدْتُ وَلِيمَةَ زَيْنَبَ فَأَشْبَعَ النَّاسَ خُبْزًا وَلَحْمًا وَكَانَ يَبْعَثُنِي فَأَدْعُو النَّاسَ فَلَمَّا فَرَغَ قَامَ وَتَبِعْتُهُ فَتَخَلَّفَ رَجُلاَنِ اسْتَأْنَسَ بِهِمَا الْحَدِيثُ لَمْ يَخْرُجَا فَجَعَلَ يَمُرُّ عَلَى نِسَائِهِ فَيُسَلِّمُ عَلَى كُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ " سَلاَمٌ عَلَيْكُمْ كَيْفَ أَنْتُمْ يَا أَهْلَ الْبَيْتِ " . فَيَقُولُونَ بِخَيْرٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ وَجَدْتَ أَهْلَكَ فَيَقُولُ " بِخَيْرٍ " . فَلَمَّا فَرَغَ رَجَعَ وَرَجَعْتُ مَعَهُ فَلَمَّا بَلَغَ الْبَابَ إِذَا هُوَ بِالرَّجُلَيْنِ قَدِ اسْتَأْنَسَ بِهِمَا الْحَدِيثُ فَلَمَّا رَأَيَاهُ قَدْ رَجَعَ قَامَا فَخَرَجَا فَوَاللَّهِ مَا أَدْرِي أَنَا أَخْبَرْتُهُ أَمْ أُنْزِلَ عَلَيْهِ الْوَحْىُ بِأَنَّهُمَا قَدْ خَرَجَا فَرَجَعَ وَرَجَعْتُ مَعَهُ فَلَمَّا وَضَعَ رِجْلَهُ فِي أُسْكُفَّةِ الْبَابِ أَرْخَى الْحِجَابَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ وَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى هَذِهِ الآيَةَ { لاَ تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلاَّ أَنْ يُؤْذَنَ لَكُمْ} الآيَةَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 16: كتاب النكاح

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

33:54

آج 10 میں سے 10 باقی