صحیح مسلم 2552: كتاب النكاح

حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت صفیہؓ حضرت دحیہؓ کے حصہ میں آئی تھیں۔ لوگ رسول اللہﷺ کے پاس اس کی تعریف کرنے لگے۔ راوی کہتے ہیں اور لوگوں نے کہا قیدیوں میں ہم نے ان جیسا کوئی نہیں دیکھا۔ راوی کہتے ہیں آپؐ نے دحیہؓ کو بلا بھیجا اور جو انہوں نے حضرت صفیہؓ کے عوض مانگا۔ آپؐ نے انہیں عطا فرما دیا۔ پھر آپؐ نے انہیں میری والدہ کے سپرد کر دیا اور فرمایا تم ان کو تیار کرو۔ راوی کہتے ہیں پھر رسول اللہﷺ خیبر سے نکلے یہاں تک کہ جب آپؐ نے خیبر کو پیچھے چھوڑ دیا تو آپؐ نے پڑاؤ کیا۔ پھر آپؐ نے ان کے لئے خیمہ تیار کروایا۔ پھر جب صبح ہوئی تو رسول اللہﷺ نے فرمایا جس کے پاس زادِ راہ سے زائد ہو وہ اس کو ہمارے پاس لے آئے۔ راوی کہتے ہیں کوئی زائد کھجور لے کر آنے لگا اور کوئی زائد ستوّ یہاں تک کہ انہوں نے ان سے میٹھے ڈش کا ایک ڈھیر بنا کر اس میں سے کھانے لگے اور بارش کے پانی کے حوضوں سے جو ان کے پہلو میں تھے پینے لگے۔ راوی کہتے ہیں حضرت انسؓ نے کہا یہ رسول اللہﷺ کی ان سے (شادی) کی دعوت ولیمہ تھی۔ راوی کہتے ہیں پھر ہم چلے یہاں تک کہ جب مدینہ کی دیواروں پر ہماری نظر پڑی تو ہمیں اس کا اشتیاق بڑھ گیا۔ پھر ہم نے اپنی سواریوں کو تیز کیا اور رسول اللہﷺ نے بھی اپنی سواری کو تیز کر دیا راوی کہتے ہیں اور حضرت صفیہؓ رسول اللہﷺ کے پیچھے تھیں۔ رسول اللہﷺ نے انہیں اپنی سواری کے پیچھے بٹھایا تھا۔ راوی کہتے ہیں رسول اللہﷺ کی سواری نے ٹھوکر کھائی۔ آپؐ گر پڑے اور وہ بھی گر گئیں۔ راوی کہتے ہیں لوگوں میں سے کسی شخص نے بھی آپؐ کی طرف اور نہ ہی ان کی طرف نظر اٹھا کر دیکھا یہاں تک کہ رسول اللہﷺ اٹھے اور آپؐ نے ان پر کپڑا ڈالا۔ راوی کہتے ہیں پھر ہم آپؐ کے پاس آئے۔ آپؐ نے فرمایا ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ راوی کہتے ہیں پھر ہم مدینہ میں داخل ہوئے تو آپؐ کی بیویوں کی نو عمر نوکرانیاں ان کو دیکھنے لگیں اور ان کے گرنے پر ان کو یَرْحَمُکَ اللّٰہُ کہنے لگیں۔

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ عَنْ ثَابِثٍ عَنْ أَنَسٍ ح وَحَدَّثَنِي بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمِ بْنِ حَيَّانَ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ ثَابِتٍ حَدَّثَنَا أَنَسٌ قَالَ صَارَتْ صَفِيَّةُ لِدَحْيَةَ فِي مَقْسَمِهِ وَجَعَلُوا يَمْدَحُونَهَا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم - قَالَ - وَيَقُولُونَ مَا رَأَيْنَا فِي السَّبْىِ مِثْلَهَا - قَالَ - فَبَعَثَ إِلَى دِحْيَةَ فَأَعْطَاهُ بِهَا مَا أَرَادَ ثُمَّ دَفَعَهَا إِلَى أُمِّي فَقَالَ " أَصْلِحِيهَا " . قَالَ ثُمَّ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ خَيْبَرَ حَتَّى إِذَا جَعَلَهَا فِي ظَهْرِهِ نَزَلَ ثُمَّ ضَرَبَ عَلَيْهَا الْقُبَّةَ فَلَمَّا أَصْبَحَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ كَانَ عِنْدَهُ فَضْلُ زَادٍ فَلْيَأْتِنَا بِهِ " . قَالَ فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَجِيءُ بِفَضْلِ التَّمْرِ وَفَضْلِ السَّوِيقِ حَتَّى جَعَلُوا مِنْ ذَلِكَ سَوَادًا حَيْسًا فَجَعَلُوا يَأْكُلُونَ مِنْ ذَلِكَ الْحَيْسِ وَيَشْرَبُونَ مِنْ حِيَاضٍ إِلَى جَنْبِهِمْ مِنْ مَاءِ السَّمَاءِ - قَالَ - فَقَالَ أَنَسٌ فَكَانَتْ تِلْكَ وَلِيمَةَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَيْهَا - قَالَ - فَانْطَلَقْنَا حَتَّى إِذَا رَأَيْنَا جُدُرَ الْمَدِينَةِ هَشِشْنَا إِلَيْهَا فَرَفَعْنَا مَطِيَّنَا وَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَطِيَّتَهُ - قَالَ - وَصَفِيَّةُ خَلْفَهُ قَدْ أَرْدَفَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم - قَالَ - فَعَثَرَتْ مَطِيَّةُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَصُرِعَ وَصُرِعَتْ قَالَ فَلَيْسَ أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ يَنْظُرُ إِلَيْهِ وَلاَ إِلَيْهَا حَتَّى قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَسَتَرَهَا - قَالَ - فَأَتَيْنَاهُ فَقَالَ " لَمْ نُضَرَّ " . قَالَ فَدَخَلْنَا الْمَدِينَةَ فَخَرَجَ جَوَارِي نِسَائِهِ يَتَرَاءَيْنَهَا وَيَشْمَتْنَ بِصَرْعَتِهَا .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 16: كتاب النكاح

آج 10 میں سے 10 باقی