صحیح مسلم 2553: كتاب النكاح

حضرت انسؓ کہتے ہیں کہ جب حضرت زینبؓ کی عدت گزر چکی۔ رسول اللہﷺ نے زیدؓ سے کہا آپ میری طرف سے زینبؓ کو پیغام (شادی) دیں۔ راوی کہتے ہیں زیدؓ گئے اور ان کے پاس پہنچے اور وہ اپنے آٹے کو خمیر دے رہی تھیں۔ وہ کہتے ہیں جب میں نے انہیں دیکھا میرے دل میں ان کی اتنی عظمت پیدا ہوئی کہ مجھے ان پر نظر ڈالنے کی ہمت نہ ہوئی کیونکہ خود رسول اللہﷺ نے ان کا پیغام بھجوایا تھا۔ میں نے ان سے اپنی پشت موڑی اور اپنی ایڑیوں کے بل لوٹا اور کہا اے زینبؓ! رسول اللہﷺ نے آپؐ کے لئے پیغام (شادی) بھجوایا ہے۔ انہوں نے کہا میں کوئی بھی کام نہیں کرتی یہانتک کہ اپنے رب سے دعا نہ کر لوں۔ پھر وہ اپنی نماز پڑھنے کی جگہ پر کھڑی ہوئیں اور قرآن کریم کی آیات نازل ہوئیں جس میں رسول اللہﷺ کا حضرت زینبؓ سے نکاح کا ذکر ہے اور رسول اللہﷺ تشریف لائے اور بغیر رسمی اجازت کے اندر تشریف لے آئے۔ راوی کہتے ہیں حضرت انسؓ نے کہا اور ہم نے دیکھا رسول اللہﷺ نے ہمیں دن خوب چڑھ جانے پر روٹی اور گوشت کھلایا۔ اور کھانے کے بعد لوگ باہر چلے گئے اور کچھ لوگ کھانے کے بعد گھر میں باتیں کرتے ہوئے رہ گئے۔ رسول اللہﷺ باہر نکلے اور میں آپؐ کے پیچھے ہو لیا۔ آپؐ اپنی بیویوں کے پاس باری باری جانے لگے۔ آپؐ انہیں سلام کہتے تھے اور وہ کہتی تھیں یا رسولؐ اللہ! آپؐ نے اپنے گھر والوں کو کیسا پایا ہے؟ راوی کہتے ہیں میں نہیں جانتا کہ میں نے آپ کو بتایا کہ وہ لوگ چلے گئے ہیں یا آپؐ نے مجھے بتایا۔ راوی کہتے ہیں پھر آپؐ چلے یہانتک کہ گھر میں داخل ہوئے۔ پھر میں بھی آپؐ کے ساتھ اندر داخل ہونے لگا مگر آپؐ نے میرے اور اپنے درمیان پردہ ڈال لیا اور پردہ کے بارہ میں احکام اترے۔ راوی کہتے ہیں اور لوگوں کو وہ نصیحت کی گئی جو نصیحت کی گئی۔ ابن رافع نے اپنی روایت میں اضافہ کیا ہے لَا تَدْخُلُوْا بُیُوْتَ النَّبِیِّ اِلَّا اَنْ یُؤذَنَ لَکُمْ اِلٰی غَیْرَ نَاظِرِیْنَ اِنَاہُ۔۔۔ الاٰیہ (ترجمہ) اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! نبیؐ کے گھر میں داخل نہ ہوا کرو سوائے اس کے کہ تمہیں کھانے کی دعوت دی جائے مگر اس طرح نہیں کہ اس کے پکنے کا انتظار کر رہے ہو۔ اللہ کے قول وَاللّٰہُ لَا یَسْتَحْیِی مِنَ الْحَقّ تک

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالاَ جَمِيعًا حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ وَهَذَا حَدِيثُ بَهْزٍ قَالَ لَمَّا انْقَضَتْ عِدَّةُ زَيْنَبَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِزَيْدٍ " فَاذْكُرْهَا عَلَىَّ " . قَالَ فَانْطَلَقَ زَيْدٌ حَتَّى أَتَاهَا وَهْىَ تُخَمِّرُ عَجِينَهَا قَالَ فَلَمَّا رَأَيْتُهَا عَظُمَتْ فِي صَدْرِي حَتَّى مَا أَسْتَطِيعُ أَنْ أَنْظُرَ إِلَيْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ذَكَرَهَا فَوَلَّيْتُهَا ظَهْرِي وَنَكَصْتُ عَلَى عَقِبِي فَقُلْتُ يَا زَيْنَبُ أَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَذْكُرُكِ . قَالَتْ مَا أَنَا بِصَانِعَةٍ شَيْئًا حَتَّى أُوَامِرَ رَبِّي . فَقَامَتْ إِلَى مَسْجِدِهَا وَنَزَلَ الْقُرْآنُ وَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَدَخَلَ عَلَيْهَا بِغَيْرِ إِذْنٍ قَالَ فَقَالَ وَلَقَدْ رَأَيْتُنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَطْعَمَنَا الْخُبْزَ وَاللَّحْمَ حِينَ امْتَدَّ النَّهَارُ فَخَرَجَ النَّاسُ وَبَقِيَ رِجَالٌ يَتَحَدَّثُونَ فِي الْبَيْتِ بَعْدَ الطَّعَامِ فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَاتَّبَعْتُهُ فَجَعَلَ يَتَتَبَّعُ حُجَرَ نِسَائِهِ يُسَلِّمُ عَلَيْهِنَّ وَيَقُلْنَ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ وَجَدْتَ أَهْلَكَ قَالَ فَمَا أَدْرِي أَنَا أَخْبَرْتُهُ أَنَّ الْقَوْمَ خَرَجُوا أَوْ أَخْبَرَنِي - قَالَ - فَانْطَلَقَ حَتَّى دَخَلَ الْبَيْتَ فَذَهَبْتُ أَدْخُلُ مَعَهُ فَأَلْقَى السِّتْرَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ وَنَزَلَ الْحِجَابُ قَالَ وَوُعِظَ الْقَوْمُ بِمَا وُعِظُوا بِهِ . زَادَ ابْنُ رَافِعٍ فِي حَدِيثِهِ { لاَ تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلاَّ أَنْ يُؤْذَنَ لَكُمْ إِلَى طَعَامٍ غَيْرَ نَاظِرِينَ إِنَاهُ} إِلَى قَوْلِهِ { وَاللَّهُ لاَ يَسْتَحْيِي مِنَ الْحَقِّ}

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 16: كتاب النكاح

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

33:54

آج 10 میں سے 10 باقی