صحیح مسلم 2557: كتاب النكاح
حضرت انسؓ کہتے تھے کہ پردہ کے (حکم کے بارہ میں) مجھے سب لوگوں سے زیادہ علم ہے۔ حضرت ابیّ بن کعبؓ مجھ سے اس بارہ میں پوچھا کرتے تھے۔ حضرت انسؓ کہتے تھے کہ رسول اللہﷺ نے حضرت زینبؓ بنت جحش سے شادی کی۔ وہ کہتے ہیں آپؐ نے ان سے مدینہ میں شادی کی تھی اور دن چڑھے لوگوں کو کھانے کے لئے بلایا۔ رسول اللہﷺ تشریف فرما ہوئے اور لوگوں کے چلے جانے کے بعد آپؐ کے ساتھ کچھ لوگ بیٹھے رہے یہاں تک کہ رسول اللہﷺ اٹھے اور چل پڑے۔ میں بھی آپؐ کے ساتھ چلا یہاں تک کہ آپؐ حضرت عائشہؓ کے حجرہ کے دروازے تک پہنچے۔ پھر آپؐ کو خیال آیا کہ لوگ چلے گئے ہوں گے تو آپؐ لوٹے، میں بھی آپؐ کے ساتھ واپس آیا تو دیکھا کہ لوگ اپنی جگہ پر بیٹھے ہوئے ہیں تو آپؐ واپس چلے گئے۔ میں بھی دوبارہ آپؐ کے ساتھ واپس چلا گیا یہاں تک کہ آپؐ حضرت عائشہؓ کے حجرہ تک پہنچے۔ پھر آپؐ واپس لوٹے۔ میں بھی لوٹا۔ تو دیکھا کہ لوگ کھڑے ہو گئے ہیں۔ آپؐ نے میرے اور اپنے درمیان پردہ ڈال دیا اور اللہ نے پردے کی آیت نازل فرمائی۔
وَحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ إِنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ أَنَا أَعْلَمُ النَّاسِ بِالْحِجَابِ لَقَدْ كَانَ أُبَىُّ بْنُ كَعْبٍ يَسْأَلُنِي عَنْهُ . قَالَ أَنَسٌ أَصْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَرُوسًا بِزَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ - قَالَ - وَكَانَ تَزَوَّجَهَا بِالْمَدِينَةِ فَدَعَا النَّاسَ لِلطَّعَامِ بَعْدَ ارْتِفَاعِ النَّهَارِ فَجَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَجَلَسَ مَعَهُ رِجَالٌ بَعْدَ مَا قَامَ الْقَوْمُ حَتَّى قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَمَشَى فَمَشَيْتُ مَعَهُ حَتَّى بَلَغَ بَابَ حُجْرَةِ عَائِشَةَ ثُمَّ ظَنَّ أَنَّهُمْ قَدْ خَرَجُوا فَرَجَعَ وَرَجَعْتُ مَعَهُ فَإِذَا هُمْ جُلُوسٌ مَكَانَهُمْ فَرَجَعَ فَرَجَعْتُ الثَّانِيَةَ حَتَّى بَلَغَ حُجْرَةَ عَائِشَةَ فَرَجَعَ فَرَجَعْتُ فَإِذَا هُمْ قَدْ قَامُوا فَضَرَبَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ بِالسِّتْرِ وَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ الْحِجَابِ.
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 16: كتاب النكاح