صحیح مسلم 2559: كتاب النكاح

حضرت انسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں جب نبیﷺ نے حضرت زینبؓ سے شادی کی۔ تو حضرت ام سلیمؓ نے پتھر کے ایک برتن میں حیس کا تحفہ بھیجا۔ حضرت انسؓ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا جاؤ اور مسلمانوں میں سے جو بھی تمہیں ملے اسے میرے پاس بلا لاؤ۔ پس میں ہر شخص کو جو بھی مجھے ملا، بلا لایا۔ وہ سب آپؐ کے پاس اندر آنے لگے۔ وہ کھانا کھاتے اور باہر چلے جاتے تھے۔ اور نبیﷺ نے کھانے پر اپنا ہاتھ رکھا تھا اور اس میں دعا کی تھی اور اس میں جو بھی اللہ نے چاہا آپؐ نے کہا اور کسی کو نہ چھوڑا۔ ان سب نے کھایا یہاں تک کہ سیر ہو گئے اور وہ باہر چلے گئے اور ان میں سے ایک گروہ پیچھے رہ گیا اور انہوں نے اپنی بات (آپؐ کے ہاں) لمبی کر دی۔ رسول اللہﷺ انہیں کوئی بات کہنے سے حیا فرما رہے تھے۔ پس آپؐ باہر تشریف لے گئے اور انہیں گھر میں چھوڑ دیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی۔ اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! نبیؐ کے گھروں میں داخل نہ ہوا کرو سوائے اس کے کہ تمہیں کھانے کی دعوت دی جائے مگر اس طرح نہیں کہ اس کے پکنے کا انتظار کر رہے ہو راوی کہتے ہیں قتادہ نے کہا ہے کہ کھانا پکنے کے انتظار میں نہ رہو بلکہ جب تمہیں بلایا جائے تو آؤ۔

وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ لَمَّا تَزَوَّجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم زَيْنَبَ أَهْدَتْ لَهُ أُمُّ سُلَيْمٍ حَيْسًا فِي تَوْرٍ مِنْ حِجَارَةٍ فَقَالَ أَنَسٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اذْهَبْ فَادْعُ لِي مَنْ لَقِيتَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ " . فَدَعَوْتُ لَهُ مَنْ لَقِيتُ فَجَعَلُوا يَدْخُلُونَ عَلَيْهِ فَيَأْكُلُونَ وَيَخْرُجُونَ وَوَضَعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَدَهُ عَلَى الطَّعَامِ فَدَعَا فِيهِ وَقَالَ فِيهِ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَقُولَ وَلَمْ أَدَعْ أَحَدًا لَقِيتُهُ إِلاَّ دَعَوْتُهُ فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا وَخَرَجُوا وَبَقِيَ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ فَأَطَالُوا عَلَيْهِ الْحَدِيثَ فَجَعَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَسْتَحْيِي مِنْهُمْ أَنْ يَقُولَ لَهُمْ شَيْئًا فَخَرَجَ وَتَرَكَهُمْ فِي الْبَيْتِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ { يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلاَّ أَنْ يُؤْذَنَ لَكُمْ إِلَى طَعَامٍ غَيْرَ نَاظِرِينَ إِنَاهُ} قَالَ قَتَادَةُ غَيْرَ مُتَحَيِّنِينَ طَعَامًا وَلَكِنْ إِذَا دُعِيتُمْ فَادْخُلُوا حَتَّى بَلَغَ { ذَلِكُمْ أَطْهَرُ لِقُلُوبِكُمْ وَقُلُوبِهِنَّ}

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 16: كتاب النكاح

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

33:54

آج 10 میں سے 10 باقی