صحیح مسلم 2573: كتاب النكاح
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں حضرت رفاعہؓ کی بیوی نبی ﷺ کے پاس آئیں اور اس نے عرض کی میں رفاعہؓ کے نکاح میں تھی۔ اس نے مجھے طلاق دی اور بتہ طلاق دی۔ میں نے عبدالرحمانؓ بن زبیر سے شادی کی اور اس کے پاس کپڑے کی جھالر کے سوا کچھ نہیں۔ رسول اللہ ﷺ مسکرائے اور آپؐ نے فرمایا کیا تم رفاعہؓ کے پاس واپس جانا چاہتی ہو۔ (ایسا) نہیں (ہوسکتا) یہانتک کہ تم اس کا اور وہ تمہارا مزہ چکھ لے۔ (یہانتک کہ تم عبدالرحمان بن زبیر سے ازدواجی تعلق قائم کرلو۔) وہ کہتی ہیں حضرت ابو بکرؓ آپؐ کے پاس تھے اور حضرت خالدؓ دروازے پر اجازت کے منتظر تھے۔ انہوں نے بآواز بلند کہا اے ابو بکرؓ! کیا آپ اس عورت کو نہیں سنتے جو رسول اللہ ﷺ کے پاس علانیہ ایسی بات کرتی ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ - وَاللَّفْظُ لِعَمْرٍو - قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَاءَتِ امْرَأَةُ رِفَاعَةَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ كُنْتُ عِنْدَ رِفَاعَةَ فَطَلَّقَنِي فَبَتَّ طَلاَقِي فَتَزَوَّجْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الزَّبِيرِ وَإِنَّ مَا مَعَهُ مِثْلُ هُدْبَةِ الثَّوْبِ فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَتُرِيدِينَ أَنْ تَرْجِعِي إِلَى رِفَاعَةَ لاَ حَتَّى تَذُوقِي عُسَيْلَتَهُ وَيَذُوقَ عُسَيْلَتَكِ " . قَالَتْ وَأَبُو بَكْرٍ عِنْدَهُ وَخَالِدٌ بِالْبَابِ يَنْتَظِرُ أَنْ يُؤْذَنَ لَهُ فَنَادَى يَا أَبَا بَكْرٍ أَلاَ تَسْمَعُ هَذِهِ مَا تَجْهَرُ بِهِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی