صحیح مسلم 2574: كتاب النكاح

عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ نبیﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہؓ نے انہیں بتایا کہ رفاعہ قرظی نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور بتہ طلاق دی۔ اس کے بعد انہوں نے عبدالرحمان بن زبیرؓ سے شادی کی۔ پھر وہ نبیﷺ کے پاس آئی اور کہنے لگی یا رسولؐ اللہ! وہ رفاعہؓ کے نکاح میں تھی تو اس نے اسے تین طلاقوں میں سے آخری طلاق دے دی۔ پھر اس کے بعد میں نے عبدالرحمان بن زبیرؓ سے شادی کرلی۔ لیکن وہ تو اللہ کی قسم اس کے پاس جھالر کے سوا کچھ نہیں اور اس نے اپنی اوڑھنی کا جھالر لے کر دکھایا۔ راوی کہتے ہیں رسول اللہﷺ مسکرائے اور آپؐ نے فرمایا تم شاید رفاعہؓ کے پاس واپس جانا چاہتی ہو (ایسا) نہیں ہوسکتا یہانتک کہ تم اس کا اور وہ تمہارا مزہ نہ چکھ لے اور حضرت ابوبکر ؓ صدیق رسول اللہﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔ اور خالد بن سعید بن العاص حجرہ کے دروازہ پر بیٹھے تھے انہیں اندر آنے کی اجازت (ابھی) نہیں ملی تھی۔ خالد حضرت ابو بکرؓ کو آواز دینے لگے۔ آپؐ اس عورت کو اس بارہ میں کیوں نہیں ڈانٹتے جو وہ رسول اللہﷺ کے پاس علانیہ بات کر رہی ہے۔
ایک اور روایت حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ رفاعہؓ القرظی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔ تو اس نے عبدالرحمانؓ بن زبیر سے شادی کرلی۔ وہ نبیﷺ کے پاس آئی اور کہا یا رسولؐ اللہ! رفاعہؓ نے اسے تین طلاقوں میں سے آخری دے دی ہے۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے۔

حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى - وَاللَّفْظُ لِحَرْمَلَةَ - قَالَ أَبُو الطَّاهِرِ حَدَّثَنَا وَقَالَ حَرْمَلَةُ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَخْبَرَتْهُ أَنَّ رِفَاعَةَ الْقُرَظِيَّ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فَبَتَّ طَلاَقَهَا فَتَزَوَّجَتْ بَعْدَهُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الزَّبِيرِ فَجَاءَتِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا كَانَتْ تَحْتَ رِفَاعَةَ فَطَلَّقَهَا آخِرَ ثَلاَثِ تَطْلِيقَاتٍ فَتَزَوَّجْتُ بَعْدَهُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الزَّبِيرِ وَإِنَّهُ وَاللَّهِ مَا مَعَهُ إِلاَّ مِثْلُ الْهُدْبَةِ وَأَخَذَتْ بِهُدْبَةٍ مِنْ جِلْبَابِهَا . قَالَ فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ضَاحِكًا فَقَالَ " لَعَلَّكِ تُرِيدِينَ أَنْ تَرْجِعِي إِلَى رِفَاعَةَ لاَ حَتَّى يَذُوقَ عُسَيْلَتَكِ وَتَذُوقِي عُسَيْلَتَهُ " . وَأَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ جَالِسٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَخَالِدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ جَالِسٌ بِبَابِ الْحُجْرَةِ لَمْ يُؤْذَنْ لَهُ قَالَ فَطَفِقَ خَالِدٌ يُنَادِي أَبَا بَكْرٍ أَلاَ تَزْجُرُ هَذِهِ عَمَّا تَجْهَرُ بِهِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم. حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رِفَاعَةَ الْقُرَظِيَّ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فَتَزَوَّجَهَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الزَّبِيرِ فَجَاءَتِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ رِفَاعَةَ طَلَّقَهَا آخِرَ ثَلاَثِ تَطْلِيقَاتٍ . بِمِثْلِ حَدِيثِ يُونُسَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 16: كتاب النكاح

آج 10 میں سے 10 باقی