صحیح مسلم 2584: كتاب النكاح
عبدالرحمان بن سعد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت ابو سعید خدریؓ کو کہتے سنا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کے نزدیک قیامت کے دن سب سے بڑی امانت یہ ہے کہ ایک شخص اپنی بیوی سے تعلق قائم کرتا ہے اور وہ اس سے تعلق قائم کرتی ہے لیکن وہ اس کا راز افشاء کرتا ہے۔ ابن نمیر نے (اِنَّ مِنْ اَعْظَمِ کی بجائے) اِنَّ أَعْظَمَ کے الفاظ کہے ہیں۔
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ عُمَرَ بْنِ حَمْزَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ مِنْ أَعْظَمِ الأَمَانَةِ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الرَّجُلَ يُفْضِي إِلَى امْرَأَتِهِ وَتُفْضِي إِلَيْهِ ثُمَّ يَنْشُرُ سِرَّهَا " . وَقَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ " إِنَّ أَعْظَمَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی