صحیح مسلم 2585: كتاب النكاح
ابن محیریز سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں اور ابو صرمہ حضرت ابو سعید خدریؓ کے پاس آئے۔ ابو صرمہ نے ان سے سوال کرتے ہوئے کہا اے ابو سعیدؓ! کیا آپ نے رسول اللہﷺ کو عزل کا ذکر کرتے سنا ہے انہوں نے کہا ہاں۔ ہم نے رسول اللہﷺ کے ساتھ غزوئہ بنی مصطلق میں عرب کی معزز عورتوں کو قیدی بنایا۔ ہماری گھروں سے جدائی لمبی ہو گئی تھی اور ہم ان قیدیوں کے عوض فدیہ لینے کے خواہش مند تھے۔ ہم نے ارادہ کیا کہ ہم (ان عورتوں سے) فائدہ اٹھائیں اور عزل کر لیں۔ تو ہم نے کہا ہم ایسا کریں جبکہ رسول اللہﷺ ہمارے درمیان موجود ہیں اور آپؐ سے اس بارہ میں نہ پوچھیں۔ پھر ہم نے رسول اللہﷺ سے پوچھا تو آپؐ نے فرمایا تم پر حرج نہیں کہ تم ایسا نہ کرو۔ اللہ تعالیٰ نے قیامت تک ہونے والی جس روح کی پیدائش لکھی ہے وہ ضرور ہو کر رہے گی۔
ایک اور روایت میں (مَا کَتَبَ اللّٰہُ خَلْقَ نَسَمَۃٍ ھِیَ کَائِنَۃٌ کی بجائے) فَاِنَّ اللّٰہَ کَتَبَ مَنْ ھُوَ خَالِقٌ کے الفاظ ہیں۔
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنِي رَبِيعَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ عَنِ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ أَنَّهُ قَالَ دَخَلْتُ أَنَا وَأَبُو صِرْمَةَ عَلَى أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ فَسَأَلَهُ أَبُو صِرْمَةَ فَقَالَ يَا أَبَا سَعِيدٍ هَلْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَذْكُرُ الْعَزْلَ فَقَالَ نَعَمْ غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم غَزْوَةَ بَلْمُصْطَلِقِ فَسَبَيْنَا كَرَائِمَ الْعَرَبِ فَطَالَتْ عَلَيْنَا الْعُزْبَةُ وَرَغِبْنَا فِي الْفِدَاءِ فَأَرَدْنَا أَنْ نَسْتَمْتِعَ وَنَعْزِلَ فَقُلْنَا نَفْعَلُ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ أَظْهُرِنَا لاَ نَسْأَلُهُ . فَسَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " لاَ عَلَيْكُمْ أَنْ لاَ تَفْعَلُوا مَا كَتَبَ اللَّهُ خَلْقَ نَسَمَةٍ هِيَ كَائِنَةٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ إِلاَّ سَتَكُونُ " . حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ بِهَذَا الإِسْنَادِ فِي مَعْنَى حَدِيثِ رَبِيعَةَ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " فَإِنَّ اللَّهَ كَتَبَ مَنْ هُوَ خَالِقٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 16: كتاب النكاح