صحیح مسلم 2589: كتاب النكاح

حضرت ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں نبیﷺ کے پاس عزل کا ذکر ہوا۔ آپؐ نے فرمایا اس کی کیا وجہ ہے؟ انہوں نے کہا ایک شخص کی بیوی دودھ پلا رہی ہوتی ہے اور وہ اس سے تعلق قائم کرتا ہے اور وہ ناپسند کرتا ہے کہ وہ اس سے حاملہ ہو۔ اور دوسرا شخص ہے جس کے پاس لونڈی ہوتی ہے۔ وہ اس سے تعلق قائم کرتا ہے اور وہ ناپسند کرتا ہے کہ وہ اس سے حاملہ ہو۔ آپؐ نے فرمایا تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم ایسا نہ کرو۔ یہ تو تقدیر کی بات ہے۔ ابن عون کہتے ہیں میں نے یہ حدیث حسن کو سنائی تو انہوں نے کہا اللہ کی قسم یہ سخت ممانعت معلوم ہوتی ہے۔ معبد بن سیرین کہتے ہیں ہم نے ابو سعیدؓ سے کہا کیا آپ نے رسول اللہﷺ کو عزل کا ذکر کرتے سنا ہے انہوں نے کہا ہاں۔ اور پھر عون کی روایت تقدیر تک بیان کی۔

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بِشْرٍ الأَنْصَارِيِّ . قَالَ فَرَدَّ الْحَدِيثَ حَتَّى رَدَّهُ إِلَى أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ ذُكِرَ الْعَزْلُ عِنْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " وَمَا ذَاكُمْ " . قَالُوا الرَّجُلُ تَكُونُ لَهُ الْمَرْأَةُ تُرْضِعُ فَيُصِيبُ مِنْهَا وَيَكْرَهُ أَنْ تَحْمِلَ مِنْهُ وَالرَّجُلُ تَكُونُ لَهُ الأَمَةُ فَيُصِيبُ مِنْهَا وَيَكْرَهُ أَنْ تَحْمِلَ مِنْهُ . قَالَ " فَلاَ عَلَيْكُمْ أَنْ لاَ تَفْعَلُوا ذَاكُمْ فَإِنَّمَا هُوَ الْقَدَرُ " . قَالَ ابْنُ عَوْنٍ فَحَدَّثْتُ بِهِ الْحَسَنَ فَقَالَ وَاللَّهِ لَكَأَنَّ هَذَا زَجْرٌ . وَحَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ قَالَ حَدَّثْتُ مُحَمَّدًا عَنْ إِبْرَاهِيمَ بِحَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بِشْرٍ - يَعْنِي حَدِيثَ الْعَزْلِ - فَقَالَ إِيَّاىَ حَدَّثَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ مَعْبَدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ قُلْنَا لأَبِي سَعِيدٍ هَلْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَذْكُرُ فِي الْعَزْلِ شَيْئًا قَالَ نَعَمْ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَى حَدِيثِ ابْنِ عَوْنٍ إِلَى قَوْلِهِ " الْقَدَرُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 16: كتاب النكاح

آج 10 میں سے 10 باقی