صحیح مسلم 2592: كتاب النكاح
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور اس نے کہا میری ایک لونڈی ہے وہ ہماری خدمت کرتی اور پانی (بھر کر) لاتی ہے اور میں اس سے تعلق قائم کرتا ہوں اور ناپسند کرتا ہوں کہ وہ حاملہ ہوجائے؟ آپؐ نے فرمایا اگر تم چاہو تو عزل کرلو کیونکہ جو اس کے لئے مقدر ہے وہ تو اس کے پاس آکر رہے گا۔ وہ شخص کچھ عرصہ کے بعد آپؐ کے پاس آیا اور عرض کیا کہ وہ لونڈی تو حاملہ ہوگئی۔ آپؐ نے فرمایا میں نے تو تمہیں بتا دیا تھا کہ جو اس کے لئے مقدر ہے وہ تو اسے مل کر رہے گا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ أَخْبَرَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَجُلاً أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ إِنَّ لِي جَارِيَةً هِيَ خَادِمُنَا وَسَانِيَتُنَا وَأَنَا أَطُوفُ عَلَيْهَا وَأَنَا أَكْرَهُ أَنْ تَحْمِلَ . فَقَالَ " اعْزِلْ عَنْهَا إِنْ شِئْتَ فَإِنَّهُ سَيَأْتِيهَا مَا قُدِّرَ لَهَا " . فَلَبِثَ الرَّجُلُ ثُمَّ أَتَاهُ فَقَالَ إِنَّ الْجَارِيَةَ قَدْ حَبِلَتْ . فَقَالَ " قَدْ أَخْبَرْتُكَ أَنَّهُ سَيَأْتِيهَا مَا قُدِّرَ لَهَا " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی