صحیح مسلم 2593: كتاب النكاح
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ایک شخص نے نبیﷺ سے سوال کیا اور کہا میرے پاس ایک لونڈی ہے میں اس سے عزل کرتا ہوں تو رسول اللہﷺ نے فرمایا بے شک یہ کسی بھی چیز کو جس کا اللہ نے ارادہ کیا ہے میں روک نہیں ہوگا۔ راوی کہتے ہیں پھر (کچھ عرصہ بعد) وہ شخص آیا اور کہنے لگا یا رسولؐ اللہ! جس لونڈی کا میں نے آپؐ سے ذکر کیا تھا وہ تو حاملہ ہو گئی ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسولؐ ہوں۔
ایک اور روایت میں (سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِیَّﷺ کی بجائے) جَائَ رَجُلٌ اِلَی النَّبِیِّ ﷺ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الأَشْعَثِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ عِيَاضٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ إِنَّ عِنْدِي جَارِيَةً لِي وَأَنَا أَعْزِلُ عَنْهَا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ ذَلِكَ لَنْ يَمْنَعَ شَيْئًا أَرَادَهُ اللَّهُ " . قَالَ فَجَاءَ الرَّجُلُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الْجَارِيَةَ الَّتِي كُنْتُ ذَكَرْتُهَا لَكَ حَمَلَتْ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَنَا عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ" . وَحَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ حَسَّانَ قَاصُّ أَهْلِ مَكَّةَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ عِيَاضِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ النَّوْفَلِيُّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمَعْنَى حَدِيثِ سُفْيَانَ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی