صحیح مسلم 2600: كتاب النكاح
عامر بن سعد سے روایت ہے کہ حضرت اسامہؓ بن زیدؓ نے ان کے والد حضرت سعدؓ بن ابی وقاص کو بتایا کہ ایک شخص رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور کہا میں اپنی بیوی سے عزل کرتا ہوں۔ اُسے رسول اللہﷺ نے فرمایا تم ایسا کیوں کرتے ہو۔ اس نے عرض کیا مجھے اس کے بچے یا اس کی اولاد کے بارہ میں اندیشہ ہوتا ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا اگر یہ مضر ہوتا تو اہلِ فارس اور روم کو بھی نقصان دیتا۔ ایک اور روایت میں (لَوْ کَانَ ذَلِکَ ضَارًّا کہ بجائے اِنْ کَانَ لِذَلِکَ فَلَا، مَا ضَارَ ذَلِکَ فَارِسَ وَلَا الرُّوْمَ) کے الفاظ ہیں کہ اگر یہ بات ہے تو نہ (کرو کیونکہ) یہ فارس اور روم کو نقصان نہیں دیتا۔
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ نُمَيْرٍ - قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمَقْبُرِيُّ حَدَّثَنَا حَيْوَةُ حَدَّثَنِي عَيَّاشُ بْنُ عَبَّاسٍ أَنَّ أَبَا النَّضْرِ حَدَّثَهُ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ أَخْبَرَ وَالِدَهُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّ رَجُلاً جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ إِنِّي أَعْزِلُ عَنِ امْرَأَتِي . فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لِمَ تَفْعَلُ ذَلِكَ " . فَقَالَ الرَّجُلُ أُشْفِقُ عَلَى وَلَدِهَا أَوْ عَلَى أَوْلاَدِهَا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَوْ كَانَ ذَلِكَ ضَارًّا ضَرَّ فَارِسَ وَالرُّومَ " . وَقَالَ زُهَيْرٌ فِي رِوَايَتِهِ " إِنْ كَانَ لِذَلِكَ فَلاَ مَا ضَارَ ذَلِكَ فَارِسَ وَلاَ الرُّومَ ".
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی