صحیح مسلم 2605: كتاب الرضاع

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتی ہیں میرے رضاعی چچا آئے اور مجھ سے آنے کی اجازت مانگی۔ میں نے انہیں اجازت نہ دی یہاں تک کہ رسول اللہﷺ سے اجازت لے لوں۔ جب رسول اللہﷺ تشریف لائے تو میں نے عرض کیا میرے رضاعی چچا نے مجھ سے میرے پاس آنے کی اجازت مانگی لیکن میں نے انہیں اجازت نہ دی۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا تمہارا چچا تمہارے پاس آسکتا ہے۔ میں نے عرض کیا کہ مجھے تو صرف عورت نے دودھ پلایا ہے۔ مرد نے مجھے دودھ نہیں پلایا آپؐ نے فرمایا وہ تمہارا چچا ہے وہ تمہارے پاس آسکتا ہے۔ ایک اور روایت میں (جَائَ عَمِّی مِنَ الرِّضَاعَۃِ یَسْتَأْذِنُ عَلَیَّ کی بجائے) أَنَّ أَخَا اَبِی الْقُعَیْسِ اِسْتَأْذَنَ عَلَیْہَا کے الفاظ ہیں۔ اسی طرح ایک اور روایت میں استأْذَنَ عَلَیْھَا اَبُو الْقُعَیْسِ کے الفاظ ہیں۔

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَاءَ عَمِّي مِنَ الرَّضَاعَةِ يَسْتَأْذِنُ عَلَىَّ فَأَبَيْتُ أَنْ آذَنَ لَهُ حَتَّى أَسْتَأْمِرَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمَّا جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قُلْتُ إِنَّ عَمِّي مِنَ الرَّضَاعَةِ اسْتَأْذَنَ عَلَىَّ فَأَبَيْتُ أَنْ آذَنَ لَهُ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَلْيَلِجْ عَلَيْكِ عَمُّكِ " . قُلْتُ إِنَّمَا أَرْضَعَتْنِي الْمَرْأَةُ وَلَمْ يُرْضِعْنِي الرَّجُلُ قَالَ " إِنَّهُ عَمُّكِ فَلْيَلِجْ عَلَيْكِ " . وَحَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ - يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ - حَدَّثَنَا هِشَامٌ بِهَذَا الإِسْنَادِ أَنَّ أَخَا أَبِي الْقُعَيْسِ اسْتَأْذَنَ عَلَيْهَا . فَذَكَرَ نَحْوَهُ . وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ هِشَامٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ اسْتَأْذَنَ عَلَيْهَا أَبُو الْقُعَيْسِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 17: كتاب الرضاع

آج 10 میں سے 10 باقی