صحیح مسلم 2642: كتاب الرضاع
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کی نو ازواجؓ مطہرات تھیں۔ جب آپؐ ان کے درمیان دنوں کی تقسیم فرماتے تو پہلی بیوی کے پاس نویں (دن) تشریف لاتے اور جس کے گھر میں آپؐ کی باری ہوتی اس میں آپؐ کی تمام ازواج اکٹھی ہو جاتیں۔ ایک دن جبکہ آپؐ حضرت عائشہؓ کے گھر میں تھے تو حضرت زینبؓ آئیں۔ آپؐ نے اپنا ہاتھ ان کی طرف بڑھایا۔ حضرت عائشہؓ نے کہا یہ زینب ہے۔ اس پر نبیﷺ نے اپنا ہاتھ روک لیا۔ وہ دونوں بحث کرنے لگیں یہاں تک کہ اُن کا غصہ جاتا رہا اور نماز کھڑی ہونے لگی تو حضرت ابو بکرؓ ادھر سے گذرے انہوں نے ان دونوں کی آوازیں سنی تو انہوں نے کہا یا رسولؐ اللہ! نماز کے لئے تشریف لائیے اور ان سے اعراض کریں۔ نبیﷺ باہر تشریف لائے۔ حضرت عائشہؓ نے کہا اب نبیﷺ نماز ادا فرمائیں گے تو حضرت ابو بکرؓ آئیں گے اور مجھے ناراض ہوں گے۔ جب نبیﷺ نے اپنی نماز مکمل فرما لی تو حضرت ابو بکرؓ حضرت عائشہؓ کے پاس آئے اور انہیں سخت سست کہا اور کہا کہ کیا تم ایسا کرتی ہو؟
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم تِسْعُ نِسْوَةٍ فَكَانَ إِذَا قَسَمَ بَيْنَهُنَّ لاَ يَنْتَهِي إِلَى الْمَرْأَةِ الأُولَى إِلاَّ فِي تِسْعٍ فَكُنَّ يَجْتَمِعْنَ كُلَّ لَيْلَةٍ فِي بَيْتِ الَّتِي يَأْتِيهَا فَكَانَ فِي بَيْتِ عَائِشَةَ فَجَاءَتْ زَيْنَبُ فَمَدَّ يَدَهُ إِلَيْهَا فَقَالَتْ هَذِهِ زَيْنَبُ . فَكَفَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَدَهُ . فَتَقَاوَلَتَا حَتَّى اسْتَخَبَتَا وَأُقِيمَتِ الصَّلاَةُ فَمَرَّ أَبُو بَكْرٍ عَلَى ذَلِكَ فَسَمِعَ أَصْوَاتَهُمَا فَقَالَ اخْرُجْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِلَى الصَّلاَةِ وَاحْثُ فِي أَفْوَاهِهِنَّ التُّرَابَ . فَخَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ عَائِشَةُ الآنَ يَقْضِي النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم صَلاَتَهُ فَيَجِيءُ أَبُو بَكْرٍ فَيَفْعَلُ بِي وَيَفْعَلُ . فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم صَلاَتَهُ أَتَاهَا أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ لَهَا قَوْلاً شَدِيدًا وَقَالَ أَتَصْنَعِينَ هَذَا.
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 17: كتاب الرضاع