صحیح مسلم 2643: كتاب الرضاع

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں مجھے سودہؓ بنت زمعہ سے بڑھ کر کوئی عورت محبوب نہیں اور میں اس کے قالب میں ہوں۔ ان میں تیزی تھی۔ وہ کہتی ہیں جب وہ بڑی عمر کی ہوگئیں تو انہوں نے رسول اللہﷺ کے دن کی اپنی باری حضرت عائشہؓ کو دے دی۔ انہوں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں اپنے دن کی باری عائشہؓ کو دیتی ہوں۔ تو رسول اللہﷺ حضرت عائشہؓ کو دو دن دیتے تھے۔ ایک ان کا اپنا دن اور ایک حضرت سودہؓ کا۔ ایک اور روایت میں (فَلَمَّا کَبِرَتْ کی بجائے) أَنَّ سَوْدَۃَ لَمَّا کَبِرَتْ کے الفاظ ہیں اور شریک کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ (حضرت عائشہؓ نے) فرمایا کہ وہ پہلی خاتون تھیں جن سے آپؐ نے میرے بعد شادی کا فیصلہ فرمایا۔

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا رَأَيْتُ امْرَأَةً أَحَبَّ إِلَىَّ أَنْ أَكُونَ فِي مِسْلاَخِهَا مِنْ سَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ مِنِ امْرَأَةٍ فِيهَا حِدَّةٌ قَالَتْ فَلَمَّا كَبِرَتْ جَعَلَتْ يَوْمَهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِعَائِشَةَ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ جَعَلْتُ يَوْمِي مِنْكَ لِعَائِشَةَ . فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقْسِمُ لِعَائِشَةَ يَوْمَيْنِ يَوْمَهَا وَيَوْمَ سَوْدَةَ . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ح وَحَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا الأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ح وَحَدَّثَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ كُلُّهُمْ عَنْ هِشَامٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ أَنَّ سَوْدَةَ لَمَّا كَبِرَتْ . بِمَعْنَى حَدِيثِ جَرِيرٍ وَزَادَ فِي حَدِيثِ شَرِيكٍ قَالَتْ وَكَانَتْ أَوَّلَ امْرَأَةٍ تَزَوَّجَهَا بَعْدِي .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 17: كتاب الرضاع

آج 10 میں سے 10 باقی