صحیح مسلم 2644: كتاب الرضاع
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ مجھے ان عورتوں پر غیرت آتی ہے جو اپنے آپ کو رسول اللہﷺ کے لئے ہبہ کرتی ہیں اور میں سوچتی تھی کہ کیا کوئی عورت بھی اپنے آپ کو ہبہ کر سکتی ہے؟ جب اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرما دی تُرْجِیْ مَنْ تَشَائُ مِنْھُنَّ وَتُؤْوِیْ اِلَیْکَ مَنْ تَشَائُ وَمَنِ ابْتَغَیْتَ مِمَّنْ عَزَلْتَ ترجمہ: تو اُن میں سے جنہیں چاہے چھوڑ دے اور جنہیں چاہے اپنے پاس رکھ اور جنہیں تو چھوڑ چکا ہے ان میں سے کسی کو اگر پھر لینا چاہے تو تجھ پر کوئی گناہ نہیں۔ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں میں نے کہا اللہ کی قسم میرے خیال میں آپؐ کا رب آپؐ کی مرضی کو بہت جلد پورا کر دیتا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أَغَارُ عَلَى اللاَّتِي وَهَبْنَ أَنْفُسَهُنَّ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَقُولُ وَتَهَبُ الْمَرْأَةُ نَفْسَهَا فَلَمَّا أَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ { تُرْجِي مَنْ تَشَاءُ مِنْهُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْكَ مَنْ تَشَاءُ وَمَنِ ابْتَغَيْتَ مِمَّنْ عَزَلْتَ} قَالَتْ قُلْتُ وَاللَّهِ مَا أَرَى رَبَّكَ إِلاَّ يُسَارِعُ لَكَ فِي هَوَاكَ.
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی