صحیح مسلم 2648: كتاب الرضاع

عطاء سے روایت ہے کہ مجھے حضرت جابر بن عبداللہؓ نے بتایا کہ میں نے رسول اللہﷺ کے زمانہ میں ایک عورت سے شادی کی جب میری نبیﷺ سے ملاقات ہوئی آپؐ نے فرمایا اے جابر تم نے شادی کی ہے؟ میں نے عرض کیا جی۔ آپؐ نے فرمایا کنواری سے یا بیوہ سے؟ میں نے عرض کیا بیوہ سے۔ آپؐ نے فرمایا کنواری سے کیوں نہیں؟ تم اس سے کھیلتے۔ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میری کئی بہنیں ہیں میں ڈرا کہ وہ میرے اور ان کے درمیان حائل نہ ہو جائے۔ آپؐ نے فرمایا اچھا تو یہ بات ہے۔ عورت سے اس کے دین اس کے مال اور اس کے جمال کی وجہ سے شادی کی جاتی ہے۔ تمہارا بھلا ہو، تم دین والی کو ترجیح دو۔

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ عَطَاءٍ أَخْبَرَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَقِيتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " يَا جَابِرُ تَزَوَّجْتَ " . قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ " بِكْرٌ أَمْ ثَيِّبٌ " . قُلْتُ ثَيِّبٌ . قَالَ " فَهَلاَّ بِكْرًا تُلاَعِبُهَا " . قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي أَخَوَاتٍ فَخَشِيتُ أَنْ تَدْخُلَ بَيْنِي وَبَيْنَهُنَّ . قَالَ " فَذَاكَ إِذًا . إِنَّ الْمَرْأَةَ تُنْكَحُ عَلَى دِينِهَا وَمَالِهَا وَجَمَالِهَا فَعَلَيْكَ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 17: كتاب الرضاع

آج 10 میں سے 10 باقی