صحیح مسلم 2649: كتاب الرضاع

حضرت جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ میں نے ایک عورت سے شادی کی تو رسول اللہﷺ نے مجھے فرمایا اے جابر تم نے شادی کی ہے؟ میں نے عرض کیا جی۔ آپؐ نے فرمایا کنواری سے یا بیوہ سے؟ میں نے عرض کیا بیوہ سے؟ آپؐ نے فرمایا تم نے کنواریوں اور ان کی کھیلوں کو کیوں نظر انداز کردیا؟ عمرو بن دینار کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابرؓ سے سنا۔ انہوں نے کہا (تم نے) کنواری سے کیوں (شادی) نہ کی؟ تم اس سے کھیلتے اور وہ تم سے کھیلتی۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَارِبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " هَلْ تَزَوَّجْتَ " . قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ " أَبِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا " . قُلْتُ ثَيِّبًا . قَالَ " فَأَيْنَ أَنْتَ مِنَ الْعَذَارَى وَلِعَابِهَا " . قَالَ شُعْبَةُ فَذَكَرْتُهُ لِعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ فَقَالَ قَدْ سَمِعْتُهُ مِنْ جَابِرٍ وَإِنَّمَا قَالَ " فَهَلاَّ جَارِيَةً تُلاَعِبُهَا وَتُلاَعِبُكَ "

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 17: كتاب الرضاع

آج 10 میں سے 10 باقی