صحیح مسلم 2650: كتاب الرضاع
حضرت جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہؓ فوت ہوگئے اور انہوں نے نو یا کہا کہ سات بیٹیاں چھوڑیں تو میں نے ایک بیوہ عورت سے شادی کرلی مجھے رسول اللہﷺ نے فرمایا اے جابر تم نے شادی کی ہے؟ میں نے عرض کیا جی۔ آپؐ نے فرمایا کنواری سے یا بیوہ سے؟ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ ! بیوہ سے۔ آپؐ نے فرمایا (تم نے) کنواری سے کیوں (شادی) نہ (کی)؟ تم اس سے کھیلتے اور وہ تم سے کھیلتی یا آپؐ نے فرمایا تم اسے ہنساتے اور وہ تمہیں ہنساتی۔ وہ کہتے ہیں میں نے آپؐ سے عرض کیا کہ حضرت عبداللہؓ فوت ہوگئے اور انہوں نے نو یا کہا سات بیٹیاں چھوڑی ہیں اس لئے میں نے پسند نہ کیا کہ ان کے پاس ان کی ہم عمر لڑکی لے آؤں اور میں نے پسند کیا کہ ایک ایسی عورت لاؤں جو اُن کی نگرانی کرے اور ان کی اصلاح کرے۔ آپؐ نے فرمایا اللہ تمہارے لئے مبارک کرے یا آپؐ نے کوئی اور اچھی سی بات کہی۔ ابو ربیع کی روایت میں ہے تم اس سے کھیلتے اور وہ تم سے کھیلتی تم اسے ہنستاتے اور وہ تمہیں ہنساتی۔ حضرت جابر بن عبد اللہؓ سے ایک اور روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے مجھ سے فرمایا اے جابر کیا تم نے نکاح کیا ہے؟ باقی روایت ان کے اس قول تک ہے کہ ایسی عورت جو اُن کی کنگھی چوٹی کرے۔ آپؐ نے فرمایا تم نے ٹھیک کیا اور اس کے بعد کا ذکر اس روایت میں نہیں ہے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ هَلَكَ وَتَرَكَ تِسْعَ بَنَاتٍ - أَوْ قَالَ سَبْعَ - فَتَزَوَّجْتُ امْرَأَةً ثَيِّبًا فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَا جَابِرُ تَزَوَّجْتَ " . قَالَ قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ " فَبِكْرٌ أَمْ ثَيِّبٌ " . قَالَ قُلْتُ بَلْ ثَيِّبٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ " فَهَلاَّ جَارِيَةً تُلاَعِبُهَا وَتُلاَعِبُكَ " . أَوْ قَالَ " تُضَاحِكُهَا وَتُضَاحِكُكَ " . قَالَ قُلْتُ لَهُ إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ هَلَكَ وَتَرَكَ تِسْعَ بَنَاتٍ - أَوْ سَبْعَ - وَإِنِّي كَرِهْتُ أَنْ آتِيَهُنَّ أَوْ أَجِيئَهُنَّ بِمِثْلِهِنَّ فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَجِيءَ بِامْرَأَةٍ تَقُومُ عَلَيْهِنَّ وَتُصْلِحُهُنَّ . قَالَ " فَبَارَكَ اللَّهُ لَكَ " . أَوْ قَالَ لِي خَيْرًا وَفِي رِوَايَةِ أَبِي الرَّبِيعِ " تُلاَعِبُهَا وَتُلاَعِبُكَ وَتُضَاحِكُهَا وَتُضَاحِكُكَ " . وَحَدَّثَنَاهُ قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " هَلْ نَكَحْتَ يَا جَابِرُ " . وَسَاقَ الْحَدِيثَ إِلَى قَوْلِهِ امْرَأَةً تَقُومُ عَلَيْهِنَّ وَتَمْشُطُهُنَّ قَالَ " أَصَبْتَ " . وَلَمْ يَذْكُرْ مَا بَعْدَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 17: كتاب الرضاع