صحیح مسلم 2651: كتاب الرضاع

حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ ہم ایک غزوہ میں رسول اللہﷺ کے ساتھ تھے۔ جب ہم واپس ہوئے تو میں فوراً اپنے سست رفتار اونٹ پر سوار ہوکر چل پڑا۔ میرے پیچھے سے ایک سوار مجھے ملے اور انہوں نے اپنی چھڑی جو اُن کے پاس تھی میرے اونٹ کو لگائی پھر میرا اونٹ اُن اونٹوں میں سے جو تم نے دیکھے ہیں بہترین کی طرح چلنے لگا میں نے پیچھے مُڑ کر دیکھا تو رسول اللہﷺ تھے۔ آپؐ نے فرمایا اے جابر تمہیں کیا جلدی ہے؟ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں نے نئی نئی شادی کی ہے۔ آپؐ نے فرمایا کیا تم نے کسی کنواری سے شادی کی ہے یا بیوہ سے؟ میں نے عرض کیا نہیں بیوہ سے۔ آپؐ نے فرمایا کسی کنواری سے کیوں نہیں؟ تم اس سے کھیلتے اور وہ تم سے کھیلتی۔ وہ کہتے ہیں جب ہم مدینہ آئے اور گھروں کو جانے لگے تو آپؐ نے فرمایا ٹھہرو یہانتک کہ رات ہوجائے یعنی عشاء کا وقت ہوجائے تاکہ پریشان بال کنگھی کرلے اور جس کا خاوند باہر ہے وہ استرا لے لے۔ راوی کہتے ہیں پھر آپؐ نے فرمایا جب تم جاؤ تو دانائی سے کام لینا دانائی سے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ عَنْ سَيَّارٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي غَزَاةٍ فَلَمَّا أَقْبَلْنَا تَعَجَّلْتُ عَلَى بَعِيرٍ لِي قَطُوفٍ فَلَحِقَنِي رَاكِبٌ خَلْفِي فَنَخَسَ بَعِيرِي بِعَنَزَةٍ كَانَتْ مَعَهُ فَانْطَلَقَ بَعِيرِي كَأَجْوَدِ مَا أَنْتَ رَاءٍ مِنَ الإِبِلِ فَالْتَفَتُّ فَإِذَا أَنَا بِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " مَا يُعْجِلُكَ يَا جَابِرُ " . قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي حَدِيثُ عَهْدٍ بِعُرْسٍ . فَقَالَ " أَبِكْرًا تَزَوَّجْتَهَا أَمْ ثَيِّبًا " . قَالَ قُلْتُ بَلْ ثَيِّبًا . قَالَ " هَلاَّ جَارِيَةً تُلاَعِبُهَا وَتُلاَعِبُكَ " . قَالَ فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ ذَهَبْنَا لِنَدْخُلَ فَقَالَ " أَمْهِلُوا حَتَّى نَدْخُلَ لَيْلاً - أَىْ عِشَاءً - كَىْ تَمْتَشِطَ الشَّعِثَةُ وَتَسْتَحِدَّ الْمُغِيبَةُ " . قَالَ وَقَالَ " إِذَا قَدِمْتَ فَالْكَيْسَ الْكَيْسَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 17: كتاب الرضاع

آج 10 میں سے 10 باقی