صحیح مسلم 2653: كتاب الرضاع

حضرت جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ ہم ایک سفر میں رسول اللہﷺ کے ساتھ تھے اور میں ایک پانی لانے والے اونٹ پر سوار تھا وہ پچھلے لوگوں میں تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مارا یا راوی کہتے ہیں آپؐ نے اس کو چبھویا۔ راوی کہتے ہیں نیز انہوں نے کہا کسی چیز کے ساتھ جو آپؐ کے پاس تھی۔ اس کے بعد وہ سب لوگوں سے آگے نکلنے لگا۔ وہ مجھ سے چھوٹ چھوٹ جاتا تھا اور میں اس کو روکتا تھا۔ رسول اللہﷺ نے مجھے فرمایا کیا تم اسے اتنی قیمت پر میرے ساتھ بیچو گے؟ اللہ تمہاری مغفرت فرمائے۔ وہ کہتے ہیں میں نے عرض کی اے اللہ کے نبیؐ! یہ آپؐ کا ہے۔ فرمایا کیا تم اسے اس قیمت پر میرے پاس بیچو گے؟ اللہ تمہاری مغفرت فرمائے۔ وہ کہتے ہیں میں نے عرض کی اے اللہ کے نبیؐ! یہ آپؐ کا ہی ہے۔ وہ کہتے ہیں آپؐ نے مجھے فرمایا کیا تم نے اپنے والد کی وفات کے بعد شادی کی ہے؟ میں نے عرض کیا جی۔ آپؐ نے فرمایا کیا بیوہ سے یا کنواری سے؟ میں نے عرض کیا بیوہ سے۔ آپؐ نے فرمایا تم نے کسی کنواری سے کیوں شادی نہ کی؟ تم اس سے کھیلتے اور وہ تم سے کھیلتی۔ وہ تم سے ہنستی اور تم اس سے ہنستے۔ ابو النضرہ کہتے ہیں کہ یہ وہ کلمہ ہے جسے مسلمان کہتے ہیں کہ تم ایسے ایسے کرو اللہ تمہیں بخشے گا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي حَدَّثَنَا أَبُو نَضْرَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كُنَّا فِي مَسِيرٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَنَا عَلَى نَاضِحٍ إِنَّمَا هُوَ فِي أُخْرَيَاتِ النَّاسِ - قَالَ - فَضَرَبَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَوْ قَالَ نَخَسَهُ - أُرَاهُ قَالَ - بِشَىْءٍ كَانَ مَعَهُ قَالَ فَجَعَلَ بَعْدَ ذَلِكَ يَتَقَدَّمُ النَّاسَ يُنَازِعُنِي حَتَّى إِنِّي لأَكُفُّهُ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَتَبِيعُنِيهِ بِكَذَا وَكَذَا وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَكَ " . قَالَ قُلْتُ هُوَ لَكَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ . قَالَ " أَتَبِيعُنِيهِ بِكَذَا وَكَذَا وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَكَ " . قَالَ قُلْتُ هُوَ لَكَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ . قَالَ وَقَالَ لِي " أَتَزَوَّجْتَ بَعْدَ أَبِيكَ " . قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ " ثَيِّبًا أَمْ بِكْرًا " . قَالَ قُلْتُ ثَيِّبًا . قَالَ " فَهَلاَّ تَزَوَّجْتَ بِكْرًا تُضَاحِكُكَ وَتُضَاحِكُهَا وَتُلاَعِبُكَ وَتُلاَعِبُهَا " . قَالَ أَبُو نَضْرَةَ فَكَانَتْ كَلِمَةً يَقُولُهَا الْمُسْلِمُونَ . افْعَلْ كَذَا وَكَذَا وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَكَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 17: كتاب الرضاع

آج 10 میں سے 10 باقی