صحیح مسلم 2661: كتاب الطلاق
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہﷺ کے زمانہ میں اپنی بیوی کو طلاق دی جبکہ وہ حائضہ تھیں۔ حضرت عمر بن خطابؓ نے اس بارہ میں رسول اللہﷺ سے پوچھا تو رسول اللہﷺ نے انہیں فرمایا اسے حکم دو کہ وہ رجوع کرے پھر اسے رہنے دے یہانتک کہ وہ پاک ہو جائے۔ پھر وہ حائضہ ہو پھر پاک ہو جائے۔ پھر اس کے بعد اگر وہ چاہے تو اسے روک لے اور چاہے تو تعلق قائم کرنے سے پہلے طلاق دے دے۔ پس یہی وہ عدت ہے جس کے مطابق اللہ عزّ وجل نے عورتوں کی طلاق کی اجازت دی ہے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهْىَ حَائِضٌ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَسَأَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا ثُمَّ لْيَتْرُكْهَا حَتَّى تَطْهُرَ ثُمَّ تَحِيضَ ثُمَّ تَطْهُرَ ثُمَّ إِنْ شَاءَ أَمْسَكَ بَعْدُ وَإِنْ شَاءَ طَلَّقَ قَبْلَ أَنْ يَمَسَّ فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ" .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی