صحیح مسلم 2662: كتاب الطلاق

حضرت عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی اور وہ حائضہ تھیں۔ تو رسول اللہﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ رجوع کرے پھر اسے اپنے پاس رکھے۔ یہاں تک کہ وہ پاک ہو جائے۔ پھر ان کے پاس ہی وہ دوسری مرتبہ حائضہ ہو۔ پھر وہ اسے مہلت دے یہاں تک کہ وہ اپنے حیض سے پاک ہو جائے۔ پھر اگر وہ اسے طلاق دینا چاہے تو جب وہ پاک ہو جائے تو اس سے مجامعت کرنے سے قبل اسے طلاق دے دے۔ پس یہ وہ عدت ہے جس کے مطابق اللہ تعالیٰ نے اجازت دی ہے کہ عورتوں کو طلاق دی جائے۔ ابن رُمح نے اپنی روایت میں یہ مزید کہا کہ عبد اللہؓ سے جب اس بارہ میں پوچھا جاتا تو وہ کہتے کہ تم نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دی ہیں؟ رسول اللہﷺ نے مجھے اس کا حکم دیا تھا اور اگر تم نے اسے تیسری طلاق دی ہوتی تو وہ تم پر حرام ہو جاتی یہاں تک کہ وہ تمہارے علاوہ کسی اور سے شادی کرتی تو تم اپنی بیوی کو طلاق دینے کے بارہ میں جو حکم اللہ نے دیا ہے اس کی نافرمانی کرنے والے ٹھہرتے۔ مسلم نے کہا ہے کہ لیث نے اپنے قول میں بہت عمدہ کہا ہے کہ یہ ایک طلاق ہے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَقُتَيْبَةُ وَابْنُ رُمْحٍ - وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى - قَالَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا لَيْثٌ وَقَالَ الآخَرَانِ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ - عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَةً لَهُ وَهْىَ حَائِضٌ تَطْلِيقَةً وَاحِدَةً فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُرَاجِعَهَا ثُمَّ يُمْسِكَهَا حَتَّى تَطْهُرَ ثُمَّ تَحِيضَ عِنْدَهُ حَيْضَةً أُخْرَى ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَطْهُرَ مِنْ حَيْضَتِهَا فَإِنْ أَرَادَ أَنْ يُطَلِّقَهَا فَلْيُطَلِّقْهَا حِينَ تَطْهُرُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُجَامِعَهَا فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ أَنْ يُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ . وَزَادَ ابْنُ رُمْحٍ فِي رِوَايَتِهِ وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ إِذَا سُئِلَ عَنْ ذَلِكَ قَالَ لأَحَدِهِمْ أَمَّا أَنْتَ طَلَّقْتَ امْرَأَتَكَ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَمَرَنِي بِهَذَا وَإِنْ كُنْتَ طَلَّقْتَهَا ثَلاَثًا فَقَدْ حَرُمَتْ عَلَيْكَ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَكَ وَعَصَيْتَ اللَّهَ فِيمَا أَمَرَكَ مِنْ طَلاَقِ امْرَأَتِكَ . قَالَ مُسْلِمٌ جَوَّدَ اللَّيْثُ فِي قَوْلِهِ تَطْلِيقَةً وَاحِدَةً .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 18: كتاب الطلاق

آج 10 میں سے 10 باقی