صحیح مسلم 2663: كتاب الطلاق

حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہﷺ کے زمانہ میں اپنی بیوی کو طلاق دی اور وہ حائضہ تھیں۔ حضرت عمرؓ نے اس کا ذکر رسول اللہﷺ سے کیا تو آپؐ نے فرمایا اسے حکم دو کہ وہ اس سے رجوع کرے پھر اسے رہنے دے یہانتک کہ وہ پاک ہو جائے۔ پھر وہ دوسری مرتبہ حائضہ ہو پھر جب پاک ہو جائے تو اُس سے جماع کرنے سے پہلے طلاق دے یا اسے روک لے کیونکہ یہی وہ عدت ہے جس کے بارہ میں اللہ نے حکم دیا ہے کہ عورتوں کو طلاق دی جائے۔ عبید اللہ کہتے ہیں میں نے نافع سے کہا اس طلاق کا کیا ہوا؟ انہوں نے کہا ایک شمار ہوگی۔
ایک اور روایت میں (فَلْیُرَاجِعْھَا کی بجائے) فَلْیَرْجِعْھَا کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ طَلَّقْتُ امْرَأَتِي عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهْىَ حَائِضٌ فَذَكَرَ ذَلِكَ عُمَرُ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا ثُمَّ لْيَدَعْهَا حَتَّى تَطْهُرَ ثُمَّ تَحِيضَ حَيْضَةً أُخْرَى فَإِذَا طَهُرَتْ فَلْيُطَلِّقْهَا قَبْلَ أَنْ يُجَامِعَهَا أَوْ يُمْسِكْهَا فَإِنَّهَا الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ أَنْ يُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ " . قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ قُلْتُ لِنَافِعٍ مَا صَنَعَتِ التَّطْلِيقَةُ قَالَ وَاحِدَةٌ اعْتَدَّ بِهَا . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ الْمُثَنَّى قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بِهَذَا الإِسْنَادِ . نَحْوَهُ وَلَمْ يَذْكُرْ قَوْلَ عُبَيْدِ اللَّهِ لِنَافِعٍ . قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى فِي رِوَايَتِهِ فَلْيَرْجِعْهَا . وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ فَلْيُرَاجِعْهَا .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 18: كتاب الطلاق

آج 10 میں سے 10 باقی