صحیح مسلم 2664: كتاب الطلاق
نافع سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمرؓ نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور وہ حائضہ تھیں۔ اس پر حضرت عمرؓ نے نبی ﷺ سے پوچھا تو آپؐ نے انہیں حکم دیا کہ اس سے رجوع کرے وہ پھر اُسے مہلت دے یہاں تک کہ وہ ایک دفعہ پھر حائضہ ہو جائے پھر اسے مہلت دے یہاں تک کہ وہ پاک ہو جائے پھر اس سے تعلق قائم کرنے سے پہلے طلاق دے۔ پس یہ وہ عدت ہے جس کے بارہ میں اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو طلاق دینے کی اجازت دی ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ جب حضرت ابن عمرؓ سے ایسے شخص کے بارہ میں سوال کیا جاتا کہ جب کوئی اپنی بیوی کو حائضہ ہونے کی حالت میں طلاق دیتا ہے۔ تو کہتے کہ خواہ تونے ایک طلاق دی یا دو۔ یقینا رسول اللہ ﷺ نے اس کے بارہ میں ہے حکم دیا ہے کہ وہ رجوع کرے۔ پھر اسے مہلت دے یہاں تک کہ وہ دوسری مرتبہ حائضہ ہو جائے۔ پھر اسے مہلت دے کہ وہ پاک ہو جائے۔ پھر اس سے تعلق قائم کرنے سے پہلے طلاق دے اور اگر تم نے اسے تین بار طلاق دی تو تم نے اپنے رب کے اپنی بیوی کو طلاق کے بارہ میں حکم کی نافرمانی کی اور (اب) وہ تجھ سے علیحدہ ہو چکی۔
Urdu translation: Noor Foundation