صحیح مسلم 2665: كتاب الطلاق

حضرت عبد اللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور وہ حائضہ تھی۔ حضرت عمرؓ نے نبیﷺ سے اس کا ذکر کیا تو رسول اللہﷺ ناراض ہوئے اور فرمایا اسے حکم دو کہ وہ اس سے رجوع کرے یہا ں تک کہ اسے دوسرا حیض آجائے اس حیض کے علاوہ جس میں اس نے اسے طلاق دی ہے۔ پھر اگر اس کا ارادہ اسے طلاق دینے کا ہو تو وہ اسے حیض سے پاک ہونے کی حالت میں طلاق دے قبل اس کے کہ وہ اس سے تعلق قائم کرے۔ یہ طلاق اس عدت کے بارہ میں ہے جس کا اللہ نے حکم دیا ہے اور حضرت عبد اللہؓ نے اسے ایک طلاق دی تھی اور حضرت عبد اللہؓ نے رجوع کر لیا جیسا کہ رسول اللہﷺ نے انہیں حکم دیا تھا۔ پس اس کی ایک طلاق شمار کی گئی۔
ایک اور روایت میں اس کے علاوہ یہ بھی ہے کہ حضرت ابن عمرؓ نے کہا کہ میں نے رجوع کر لیا تھا اور جو میں نے اس کو طلاق دی تھی اس کو ایک طلاق شمار کیا۔

حَدَّثَنِي عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنِي يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ - وَهُوَ ابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ - عَنْ عَمِّهِ أَخْبَرَنَا سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ طَلَّقْتُ امْرَأَتِي وَهْىَ حَائِضٌ فَذَكَرَ ذَلِكَ عُمَرُ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَتَغَيَّظَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ قَالَ " مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا حَتَّى تَحِيضَ حَيْضَةً أُخْرَى مُسْتَقْبَلَةً سِوَى حَيْضَتِهَا الَّتِي طَلَّقَهَا فِيهَا فَإِنْ بَدَا لَهُ أَنْ يُطَلِّقَهَا فَلْيُطَلِّقْهَا طَاهِرًا مِنْ حَيْضَتِهَا قَبْلَ أَنْ يَمَسَّهَا فَذَلِكَ الطَّلاَقُ لِلْعِدَّةِ كَمَا أَمَرَ اللَّهُ " . وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ طَلَّقَهَا تَطْلِيقَةً وَاحِدَةً فَحُسِبَتْ مِنْ طَلاَقِهَا وَرَاجَعَهَا عَبْدُ اللَّهِ كَمَا أَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . وَحَدَّثَنِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنِي الزُّبَيْدِيُّ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ قَالَ ابْنُ عُمَرَ فَرَاجَعْتُهَا وَحَسَبْتُ لَهَا التَّطْلِيقَةَ الَّتِي طَلَّقْتُهَا .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 18: كتاب الطلاق

آج 10 میں سے 10 باقی