صحیح مسلم 2668: كتاب الطلاق

ابن سیرین سے روایت ہے وہ کہتے ہیں مجھ سے ایک ایسا شخص جس پر میں کوئی تہمت نہیں لگاتا بیس سال تک بیان کرتا رہا کہ حضرت ابن عمرؓ نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دی تھیں اور وہ حائضہ تھیں تو انہیں رجوع کرنے کا حکم دیا گیا۔ میں نہ تو (اس روایت کے) راویوں پر تہمت لگاتا تھا اور نہ ہی مجھے اس روایت کی معرفت تھی یہانتک کہ میں ابو غلاب یونس بن جبیر الباہلی سے ملا اور وہ قابلِ اعتماد آدمی تھے۔ تو انہوں نے مجھے بتایا کہ انہوں نے ابنِ عمرؓ سے پوچھا تھا تو انہوں نے مجھے (ابو غلاب کو) بتایا کہ انہوں نے حالتِ حیض میں اپنی عورت کو طلاق دی تو انہیں حکم دیا گیا کہ وہ رجوع کریں۔ وہ کہتے ہیں میں نے کہا کیا وہ طلاق اس کی طرف سے شمار کی گئی؟ انہوں نے کہا کیوں نہیں اگرچہ (طلاق دینے والا) عاجز آجاتا یا حواس کھو بیٹھتا (تو کیا طلاق شمار نہ ہوتی)۔

ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت عمرؓ نے نبیﷺ سے اس بارہ میں پوچھا تو آپؐ نے انہیں حکم دیا ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت عمرؓ نے اس بارہ میں نبیﷺ سے پوچھا تو آپؐ نے انہیں حکم دیا کہ وہ رجوع کرے حتّٰی کہ وہ طہر کی حالت میں بغیر ازدواجی تعلق طلاق دے اور فرمایا وہ اسے عدت کے آغاز میں طلاق دے۔

وَحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَيُّوبَ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ مَكَثْتُ عِشْرِينَ سَنَةً يُحَدِّثُنِي مَنْ لاَ أَتَّهِمُ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاَثًا وَهْىَ حَائِضٌ فَأُمِرَ أَنْ يُرَاجِعَهَا فَجَعَلْتُ لاَ أَتَّهِمُهُمْ وَلاَ أَعْرِفُ الْحَدِيثَ حَتَّى لَقِيتُ أَبَا غَلاَّبٍ يُونُسَ بْنَ جُبَيْرٍ الْبَاهِلِيَّ . وَكَانَ ذَا ثَبَتٍ فَحَدَّثَنِي أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ فَحَدَّثَهُ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَةً وَهْىَ حَائِضٌ فَأُمِرَ أَنْ يَرْجِعَهَا - قَالَ - قُلْتُ أَفَحُسِبَتْ عَلَيْهِ قَالَ فَمَهْ . أَوَإِنْ عَجَزَ وَاسْتَحْمَقَ. وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو الرَّبِيعِ وَقُتَيْبَةُ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ بِهَذَا الإِسْنَادِ . نَحْوَهُ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فَسَأَلَ عُمَرُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَأَمَرَهُ . وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي عَنْ أَيُّوبَ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ فَسَأَلَ عُمَرُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم عَنْ ذَلِكَ فَأَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا حَتَّى يُطَلِّقَهَا طَاهِرًا مِنْ غَيْرِ جِمَاعٍ وَقَالَ " يُطَلِّقُهَا فِي قُبُلِ عِدَّتِهَا " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 18: كتاب الطلاق

آج 10 میں سے 10 باقی