صحیح مسلم 2669: كتاب الطلاق

یونس بن جبیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت ابن عمرؓ سے کہا: ایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور وہ حائضہ تھی۔ انہوں نے کہا کیا تم عبد اللہ بن عمرؓ کو جانتے ہو؟ انہوں نے اپنی بیوی کو طلاق دی تھی اور وہ حائضہ تھی۔ اس پر حضرت عمرؓ نبی ﷺ کے پاس آئے اور آپؐ سے پوچھا۔ آپؐ نے حکم دیا کہ اس سے رجوع کرے اور پھر نئے سرے سے اس کی عدّت شمار کرے۔ راوی کہتے ہیں میں نے ان سے کہا جب آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے اور وہ حائضہ ہو کیا آپ وہ طلاق شمار کریں گے؟ انہوں نے کہا تو اور کیا؟ ہاں اگر (طلاق دینے والا) عاجز آتا یا حواس کھو بیٹھتا (تو کیا طلاق شمار نہ ہوتی)؟

وَحَدَّثَنِي يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ عَنِ ابْنِ عُلَيَّةَ عَنْ يُونُسَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ قُلْتُ لاِبْنِ عُمَرَ رَجُلٌ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهْىَ حَائِضٌ فَقَالَ أَتَعْرِفُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ فَإِنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهْىَ حَائِضٌ فَأَتَى عُمَرُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَسَأَلَهُ فَأَمَرَهُ أَنْ يَرْجِعَهَا ثُمَّ تَسْتَقْبِلَ عِدَّتَهَا . قَالَ فَقُلْتُ لَهُ إِذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ وَهْىَ حَائِضٌ أَتَعْتَدُّ بِتِلْكَ التَّطْلِيقَةِ فَقَالَ فَمَهْ أَوَإِنْ عَجَزَ وَاسْتَحْمَقَ.

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 18: كتاب الطلاق

آج 10 میں سے 10 باقی