صحیح مسلم 2670: كتاب الطلاق

یونس بن جبیر کہتے ہیں میں نے حضرت ابن عمرؓ کو کہتے سنا میں نے اپنی بیوی کو حائضہ ہونے کی حالت میں طلاق دی تھی۔ حضرت عمرؓ نبیﷺ کے پاس آئے اور آپؐ سے اس بات کا ذکر کیا نبیﷺ نے فرمایا اسے چاہئے کہ وہ رجوع کرے پس جب وہ پاک ہو جائے تو پھر اگر وہ چاہے تو اسے طلاق دے دے۔ راوی کہتے ہیں میں نے حضرت ابن عمرؓ سے کہا کیا آپ نے اس طلاق کو شمار کیا تھا؟ انہوں نے کہا کہ کون سی چیز اس میں روک ہے؟ تمہارا کیا خیال ہے کیا (طلاق دینے والا) عاجز آ جائے یا حواس باختہ ہو جائے (تو کیا طلاق شمار نہ ہوگی)؟

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ يُونُسَ بْنَ جُبَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ طَلَّقْتُ امْرَأَتِي وَهْىَ حَائِضٌ فَأَتَى عُمَرُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لِيُرَاجِعْهَا . فَإِذَا طَهَرَتْ فَإِنْ شَاءَ فَلْيُطَلِّقْهَا " . قَالَ فَقُلْتُ لاِبْنِ عُمَرَ أَفَاحْتَسَبْتَ بِهَا قَالَ مَا يَمْنَعُهُ . أَرَأَيْتَ إِنْ عَجَزَ وَاسْتَحْمَقَ.

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 18: كتاب الطلاق

آج 10 میں سے 10 باقی