صحیح مسلم 2671: كتاب الطلاق

انس بن سیرین سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمرؓ سے ان کی بیوی کے بارہ میں پوچھا جسے انہوں نے طلاق دی تھی جبکہ وہ حائضہ تھیں۔ اس بات کا ذکر حضرت عمرؓ سے کیا گیا انہوں نے نبیﷺ سے اس کا ذکر کیا آپؐ نے فرمایا اسے حکم دو کہ وہ رجوع کرے پھر جب وہ پاک ہو جائے تو وہ اسے طہر میں طلاق دے سکتا ہے۔ میں نے (حضرت ابن عمرؓ) سے کہا کیا آپ نے اس طلاق کو شمار کیا تھا جو آپ نے اس کے حائضہ ہونے کی حالت میں دی تھی؟ انہوں نے کہا مجھے کیا ہے کہ میں اسے شمار نہ کروں۔ اور اگر میں عاجز ہو جاؤں یا پاگل ہو جاؤں (تو کیا طلاق نہ ہوگی؟)

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ امْرَأَتِهِ الَّتِي طَلَّقَ فَقَالَ طَلَّقْتُهَا وَهْىَ حَائِضٌ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِعُمَرَ فَذَكَرَهُ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا فَإِذَا طَهَرَتْ فَلْيُطَلِّقْهَا لِطُهْرِهَا " . قَالَ فَرَاجَعْتُهَا ثُمَّ طَلَّقْتُهَا لِطُهْرِهَا . قُلْتُ فَاعْتَدَدْتَ بِتِلْكَ التَّطْلِيقَةِ الَّتِي طَلَّقْتَ وَهْىَ حَائِضٌ قَالَ مَا لِيَ لاَ أَعْتَدُّ بِهَا وَإِنْ كُنْتُ عَجَزْتُ وَاسْتَحْمَقْتُ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 18: كتاب الطلاق

آج 10 میں سے 10 باقی