صحیح مسلم 2673: كتاب الطلاق

ابن طاؤس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت ابن عمرؓ کو کہتے ہوئے سنا جبکہ ان سے ایسے شخص کے بارہ میں پوچھا گیا جس نے اپنی بیوی کو حائضہ ہونے کی حالت میں طلاق دی تھی۔ انہوں نے کہا کیا تم عبداللہ بن عمرؓ کو جانتے ہو؟ انہوں نے اپنی بیوی کو حائضہ ہونے کی حالت میں طلاق دی تھی۔ اس پر حضرت عمرؓ نبی ﷺ کے پاس گئے اور انہیں یہ بات بتائی تو آپؐ نے اُسے حکم دیا کہ وہ رجوع کرے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے ان سے اپنے والد کی طرف اس سے زیادہ بات منسوب کرتے نہیں سنا۔

وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ يُسْأَلُ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ حَائِضًا فَقَالَ أَتَعْرِفُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ نَعَمْ . قَالَ فَإِنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ حَائِضًا فَذَهَبَ عُمَرُ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرَهُ الْخَبَرَ فَأَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا قَالَ لَمْ أَسْمَعْهُ يَزِيدُ عَلَى ذَلِكَ لأَبِيهِ.

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 18: كتاب الطلاق

آج 10 میں سے 10 باقی