صحیح مسلم 2680: كتاب الطلاق

عبید بن عُمیر بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عائشہؓ کو فرماتے ہوئے سنا کہ نبیﷺ حضرت زینب بنت جحش کے پاس (کچھ زیادہ وقت) ٹھہرتے تھے اور ان کے پاس شہد نوش فرماتے تھے۔ آپؓ فرماتی ہیں میں اور حفصہؓ اس بات پر متفق ہوگئے کہ ہم میں سے جس کے پاس بھی نبیﷺ تشریف لائیں تو وہ کہے کہ آپؐ کے پاس سے مغافیر کی بو آتی ہے۔ آپؐ نے مغافیر کھایا ہے؟ آپؐ اُن میں سے ایک کے پاس تشریف لائے تو اس نے آپؐ سے یہ کہا۔ آپؐ نے فرمایا میں نے تو زینبؓ بنت جحش کے ہاں شہد پیا ہے اور اب نہیں پیوں گا۔ تو یہ آیت نازل ہوئی لِمَ تُحَرِّمُ مَا اَحَلَّ اللّٰہُ لَکَ۔۔۔ اِنْ تَتُوبَا تَک: ترجمہ تم کس لئے حرام کر رہے ہو جسے اللہ نے تمہارے لئے حلال قرار دیا ہے۔۔۔ اگر تم دونوں (یعنی عائشہؓ اور حفصہؓ) اللہ کی طرف توبہ کرتے ہوئے جھکو اور وَاِذ اَسَرَّ النَّبِیُّ اِلَی بَعْضِ اَزْوَاجِہِ حَدِیْثًا یعنی جب نبیﷺ نے اپنی ایک بیوی سے بصیغہ راز بات کہی۔ آپؐ کے اس قول کی طرف (اشارہ ہے) بلکہ میں نے شہد پیا تھا۔

وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ أَنَّهُ سَمِعَ عُبَيْدَ بْنَ عُمَيْرٍ يُخْبِرُ أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ تُخْبِرُ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَمْكُثُ عِنْدَ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ فَيَشْرَبُ عِنْدَهَا عَسَلاً قَالَتْ فَتَوَاطَأْتُ أَنَا وَحَفْصَةُ أَنَّ أَيَّتَنَا مَا دَخَلَ عَلَيْهَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَلْتَقُلْ إِنِّي أَجِدُ مِنْكَ رِيحَ مَغَافِيرَ أَكَلْتَ مَغَافِيرَ فَدَخَلَ عَلَى إِحْدَاهُمَا فَقَالَتْ ذَلِكَ لَهُ . فَقَالَ " بَلْ شَرِبْتُ عَسَلاً عِنْدَ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ وَلَنْ أَعُودَ لَهُ " . فَنَزَلَ { لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ} إِلَى قَوْلِهِ { إِنْ تَتُوبَا} لِعَائِشَةَ وَحَفْصَةَ { وَإِذْ أَسَرَّ النَّبِيُّ إِلَى بَعْضِ أَزْوَاجِهِ حَدِيثًا} لِقَوْلِهِ " بَلْ شَرِبْتُ عَسَلاً " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 18: كتاب الطلاق

مربوط حوالہ جات

خلفاء کی کتب

  • حقائق الفرقان (جلد ۵): اردو

قرآن کریم کی آیات

66:2 · 66:4 · 66:5

آج 10 میں سے 10 باقی