صحیح مسلم 2707: كتاب الطلاق

ابو بکر بن ابی جہم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے فاطمہؓ بنت قیس سے سنا انہوں نے کہا میرے خاوند ابو عمرؓ بن حفص بن مُغیرہ نے عیاش بن ابی ربیعہ کے ذریعہ مجھے میری طلاق کے ساتھ پانچ صاع کھجور کے اور پانچ صاع جو بھیجے۔ میں نے کہا کیا میرے لئے صرف یہی نفقہ ہے اور میں تمہارے گھر عدّت بھی پوری نہیں کروں گی۔ اس نے کہا نہیں۔ میں نے کپڑے پہنے اور رسول اللہﷺ کے پاس آئی۔ آپؐ نے فرمایا اس نے تمہیں کتنی طلاقیں دی ہیں؟ میں نے کہا تین۔ آپؐ نے فرمایا اس نے درست کہا تمہارے لئے کوئی نفقہ نہیں ہے۔ تم اپنی عدّت اپنے چچّا زاد ابن ام مکتومؓ کے گھر پوری کرو اس کی نظر کمزور ہے۔ تم اس کے ہاں (زائد) کپڑے اُتار سکتی ہو۔ اور جب تمہاری عدت پوری ہو جائے تو مجھے اطلاع دینا۔ وہ کہتی ہیں میرے پاس کئی لوگوں نے نکاح کا پیغام دیا جن میں معاویہ اور ابو جہم بھی تھے۔ معاویہ اور ابو جہم نے نکاح کا پیغام بھجوایا۔ نبیﷺ نے فرمایا معاویہ مفلس ہے اور ابو جہم کی طرف سے عورتوں پر سختی ہوتی ہے یا فرمایا عورتوں کو مارتا ہے یا اسی قسم کی کوئی بات بیان فرمائی لیکن تم اسامہ بن زیدؓ سے نکاح کر لو۔
ایک اور روایت میں ہے ابو بکر بن ابی الجہم کہتے ہیں میں اور ابو سلمہ بن عبد الرحمان فاطمہؓ بنت قیس کے پاس گئے اور ان سے پوچھا انہوں نے کہا میں عمروؓ بن حفص بن مغیرہ کے نکاح میں تھی۔ وہ نجران کے غزوہ کے لئے نکلے باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے مگر اس روایت میں یہ مزید ہے کہ انہوں (فاطمہؓ ) نے کہا میں اس (اسامہ بن زیدؓ ) سے شادی کر لوں پس اللہ نے مجھے ابو زید سے مشرف کیا اور اللہ نے مجھے ابو زید کے ذریعہ عزّت بخشی ایک دوسری روایت میں ہے کہ ابو بکر کہتے ہیں کہ انہوں نے مجھے بتایا کہ ان کے شوہر نے انہیں طلاق بتہ دی تھی۔

وَحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ قَالَ سَمِعْتُ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ تَقُولُ أَرْسَلَ إِلَىَّ زَوْجِي أَبُو عَمْرِو بْنُ حَفْصِ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ بِطَلاَقِي وَأَرْسَلَ مَعَهُ بِخَمْسَةِ آصُعِ تَمْرٍ وَخَمْسَةِ آصُعِ شَعِيرٍ فَقُلْتُ أَمَا لِي نَفَقَةٌ إِلاَّ هَذَا وَلاَ أَعْتَدُّ فِي مَنْزِلِكُمْ قَالَ لاَ . قَالَتْ فَشَدَدْتُ عَلَىَّ ثِيَابِي وَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " كَمْ طَلَّقَكِ " . قُلْتُ ثَلاَثًا . قَالَ " صَدَقَ لَيْسَ لَكِ نَفَقَةٌ . اعْتَدِّي فِي بَيْتِ ابْنِ عَمِّكِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ فَإِنَّهُ ضَرِيرُ الْبَصَرِ تُلْقِي ثَوْبَكِ عِنْدَهُ فَإِذَا انْقَضَتْ عِدَّتُكِ فَآذِنِينِي " . قَالَتْ فَخَطَبَنِي خُطَّابٌ مِنْهُمْ مُعَاوِيَةُ وَأَبُو الْجَهْمِ . فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ مُعَاوِيَةَ تَرِبٌ خَفِيفُ الْحَالِ وَأَبُو الْجَهْمِ مِنْهُ شِدَّةٌ عَلَى النِّسَاءِ - أَوْ يَضْرِبُ النِّسَاءَ أَوْ نَحْوَ هَذَا - وَلَكِنْ عَلَيْكِ بِأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ " . وَحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي الْجَهْمِ قَالَ دَخَلْتُ أَنَا وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ فَسَأَلْنَاهَا فَقَالَتْ كُنْتُ عِنْدَ أَبِي عَمْرِو بْنِ حَفْصِ بْنِ الْمُغِيرَةِ فَخَرَجَ فِي غَزْوَةِ نَجْرَانَ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِ ابْنِ مَهْدِيٍّ وَزَادَ قَالَتْ فَتَزَوَّجْتُهُ فَشَرَّفَنِي اللَّهُ بِابْنِ زَيْدٍ وَكَرَّمَنِي اللَّهُ بِابْنِ زَيْدٍ . وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ قَالَ دَخَلْتُ أَنَا وَأَبُو سَلَمَةَ عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ زَمَنَ ابْنِ الزُّبَيْرِ فَحَدَّثَتْنَا أَنَّ زَوْجَهَا طَلَّقَهَا طَلاَقًا بَاتًّا . بِنَحْوِ حَدِيثِ سُفْيَانَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 18: كتاب الطلاق

آج 10 میں سے 10 باقی