صحیح مسلم 2712: كتاب الطلاق

عبدالرحمان بن القاسم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں عروہ بن زبیرؓ نے حضرت عائشہؓ سے کہا کیا آپؓ نے فلاں کو جو الحکم کی بیٹی ہے نہیں دیکھا۔ اس کے خاوند نے اسے طلاقِ بتّہ دے دی ہے اور وہ (اس کے گھر سے) چلی گئی ہے اور انہوں (حضرت عائشہؓ) نے کہا اس نے برا کیا۔ راوی نے کہا آپ نے فاطمہؓ کا قول نہیں سنا؟ انہوں (حضرت عائشہؓ) نے کہا اس کے اس بات کے بیان کرنے میں اس کے لئے کوئی بھلائی نہیں ہے۔

وَحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ لِعَائِشَةَ أَلَمْ تَرَىْ إِلَى فُلاَنَةَ بِنْتِ الْحَكَمِ طَلَّقَهَا زَوْجُهَا الْبَتَّةَ فَخَرَجَتْ فَقَالَتْ بِئْسَمَا صَنَعَتْ . فَقَالَ أَلَمْ تَسْمَعِي إِلَى قَوْلِ فَاطِمَةَ فَقَالَتْ أَمَا إِنَّهُ لاَ خَيْرَ لَهَا فِي ذِكْرِ ذَلِكَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 18: كتاب الطلاق

آج 10 میں سے 10 باقی