صحیح مسلم 2714: كتاب الطلاق

ابن شہاب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں مجھے عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ بن مسعود نے بتایا کہ ان کے باپ نے عمر بن عبد اللہ بن ارقم الزُّہری کو حکم دیتے ہوئے لکھا کہ وہ سُبیعہ بنت حارث الاسلمیہ کے پاس اس کی روایت پوچھنے جائے اور جو اسے رسول اللہ ﷺ نے اس کے فتویٰ پوچھنے پر فرمایا تھا۔ عمر بن عبد اللہ نے عبد اللہ بن عتبہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ سبیعہ نے انہیں بتایا ہے کہ وہ سعدؓ بن خولہ کے نکاح میں تھیں۔ اور وہ بنی عامر بن لُؤیِّ سے تعلق رکھتے تھے اور وہ ان لوگوں میں تھے جو غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے اور وہ حجۃ الوداع میں فوت ہوئے۔ اور وہ حاملہ تھیں۔ ان کی وفات پر زیادہ دیر نہیں ہوئی تھی کہ ان کا وضعِ حمل ہوگیا۔ جب وہ نفاس سے فارغ ہوئیں تو انہوں نے نکاح کا پیغام دینے والوں کے لئے سنگھار کیا ان کے پاس ابو سنابل بن بعکک جو بنی عبدالدار کے ایک شخص تھے آئے۔ اس نے ان سے کہا کیا بات ہے میں تمہیں بنا سنورا دیکھتا ہوں شاید تمہارا ارادہ نکاح کرنے کا ہے۔ اللہ کی قسم تم نکاح نہیں کر سکتی جب تک تم پر چار ماہ دس دن نہ گزر جائیں۔ سبیعہ کہتی ہیں جب اس نے مجھ سے یہ کہا تو میں نے شام کے وقت کپڑے پہنے۔ اور میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی اور آپؐ سے اس بارہ میں پوچھا۔ آپؐ نے مجھے فتویٰ دیا کہ جب میں نے وضعِ حمل کیا تو حلال ہوگئی اور مجھے ارشاد فرمایا کہ اگر میں چاہوں تو شادی کر سکتی ہوں۔ ابن شہاب کہتے ہیں میں اس میں کوئی حرج نہیں دیکھتا کہ وہ وضعِ حمل کے بعد شادی کرے اگرچہ اسے خون جاری ہو سوائے اس کے کہ اس کا خاوند اس سے قربت نہ کرے۔ جب تک کہ وہ پاک نہ ہوجائے۔

وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى - وَتَقَارَبَا فِي اللَّفْظِ - قَالَ حَرْمَلَةُ حَدَّثَنَا وَقَالَ أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ - حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ أَبَاهُ كَتَبَ إِلَى عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَرْقَمِ الزُّهْرِيِّ يَأْمُرُهُ أَنْ يَدْخُلَ عَلَى سُبَيْعَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ الأَسْلَمِيَّةِ فَيَسْأَلَهَا عَنْ حَدِيثِهَا وَعَمَّا قَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ اسْتَفْتَتْهُ فَكَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ يُخْبِرُهُ أَنَّ سُبَيْعَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا كَانَتْ تَحْتَ سَعْدِ ابْنِ خَوْلَةَ وَهُوَ فِي بَنِي عَامِرِ بْنِ لُؤَىٍّ وَكَانَ مِمَّنْ شَهِدَ بَدْرًا فَتُوُفِّيَ عَنْهَا فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ وَهْىَ حَامِلٌ فَلَمْ تَنْشَبْ أَنْ وَضَعَتْ حَمْلَهَا بَعْدَ وَفَاتِهِ فَلَمَّا تَعَلَّتْ مِنْ نِفَاسِهَا تَجَمَّلَتْ لِلْخُطَّابِ فَدَخَلَ عَلَيْهَا أَبُو السَّنَابِلِ بْنُ بَعْكَكٍ - رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ - فَقَالَ لَهَا مَا لِي أَرَاكِ مُتَجَمِّلَةً لَعَلَّكِ تَرْجِينَ النِّكَاحَ إِنَّكِ وَاللَّهِ مَا أَنْتِ بِنَاكِحٍ حَتَّى تَمُرَّ عَلَيْكِ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشْرٌ . قَالَتْ سُبَيْعَةُ فَلَمَّا قَالَ لِي ذَلِكَ جَمَعْتُ عَلَىَّ ثِيَابِي حِينَ أَمْسَيْتُ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ فَأَفْتَانِي بِأَنِّي قَدْ حَلَلْتُ حِينَ وَضَعْتُ حَمْلِي وَأَمَرَنِي بِالتَّزَوُّجِ إِنْ بَدَا لِي . قَالَ ابْنُ شِهَابٍ فَلاَ أَرَى بَأْسًا أَنْ تَتَزَوَّجَ حِينَ وَضَعَتْ وَإِنْ كَانَتْ فِي دَمِهَا غَيْرَ أَنْ لاَ يَقْرَبُهَا زَوْجُهَا حَتَّى تَطْهُرَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 18: كتاب الطلاق

آج 10 میں سے 10 باقی