صحیح مسلم 2715: كتاب الطلاق

ابو سلمہ بن عبد الرحمان اور ابن عباسؓ حضرت ابو ہریرہؓ کے پاس اکٹھے ہوئے۔ اور وہ دونوں ایسی عورت کے بارہ میں گفتگو کرنے لگے جو اپنے خاوند کی وفات کی چند راتوں بعد نفاس میں ہو جائے۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا اس کی عدّت دو مدتوں میں سے آخری ہے اور ابو سلمہ نے کہا وہ حلال ہو گئی ہے۔ وہ دونوں اس بارہ میں اختلافِ رائے کرنے لگے۔ راوی کہتے ہیں حضرت ابو ہریرہؓ نے کہا میں اپنے بھائی کے بیٹے یعنی ابو سلمہ کے ساتھ ہوں تو انہوں نے حضرت ابن عباسؓ کے آزاد کردہ غلام کریب کو حضرت ام سلمہؓ کی طرف اس بارہ میں پوچھنے کے لئے بھیجا۔ وہ ان کے پاس آیا اور انہیں بتایا کہ حضرت ام سلمہؓ کہتی ہیں کہ سبیعۃ الاسلمیہ اپنے خاوند کی وفات کے چند راتوں بعد حالتِ نفاس میں آ گئیں۔ اور اس نے اس بات کا رسول اللہﷺ کے پاس ذکر کیا تو آپؐ نے اسے شادی کے لئے ارشاد فرمایا۔ لیث اپنی روایت میں کہتے ہیں کہ انہوں نے حضرت ام سلمہؓ کی طرف کسی کو بھیجا مگر انہوں نے کُریب کا نام نہیں لیا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى الْعَنَزِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ يَسَارٍ أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَابْنَ عَبَّاسٍ اجْتَمَعَا عِنْدَ أَبِي هُرَيْرَةَ وَهُمَا يَذْكُرَانِ الْمَرْأَةَ تُنْفَسُ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِلَيَالٍ . فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ عِدَّتُهَا آخِرُ الأَجَلَيْنِ . وَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ قَدْ حَلَّتْ . فَجَعَلاَ يَتَنَازَعَانِ ذَلِكَ قَالَ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَا مَعَ ابْنِ أَخِي - يَعْنِي أَبَا سَلَمَةَ - فَبَعَثُوا كُرَيْبًا - مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ - إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ يَسْأَلُهَا عَنْ ذَلِكَ فَجَاءَهُمْ فَأَخْبَرَهُمْ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ قَالَتْ إِنَّ سُبَيْعَةَ الأَسْلَمِيَّةَ نُفِسَتْ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِلَيَالٍ وَإِنَّهَا ذَكَرَتْ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَمَرَهَا أَنْ تَتَزَوَّجَ . وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ح وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ قَالاَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ كِلاَهُمَا عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ . غَيْرَ أَنَّقَالَ فِي حَدِيثِهِ فَأَرْسَلُوا إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ وَلَمْ يُسَمِّ كُرَيْبًا .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 18: كتاب الطلاق

آج 10 میں سے 10 باقی