صحیح مسلم 2716: كتاب الطلاق

حُمَید بن نافع زینب بنت ابی سلمہؓ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ان کو یہ تین روایات بتائیں۔ وہ کہتے ہیں حضرت زینبؓ نے کہا میں نبیﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت ام حبیبہؓ کے پاس گئی جب ان کے والد ابو سفیانؓ فوت ہوئے۔ تو حضرت ام حبیبہؓ نے زرد رنگ کی خلوق خوشبو یا اس کے علاوہ کوئی اور (خوشبو) منگوائی پھر وہ ایک لڑکی کو لگائی۔ پھر اپنے رخساروں پر لگائی اور کہا اللہ کی قسم مجھے خوشبو کی کوئی حاجت نہیں تھی مگر میں نے رسول اللہﷺ سے سنا ہے۔ آپؐ نے منبر پر فرما رہے تھے کسی عورت کے لئے جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان لاتی ہے جائز نہیں کہ وہ کسی میّت پر تین دن سے زائد سوگ منائے ہاں اپنے خاوند پر چار ماہ دس دن۔

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ نَافِعٍ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ هَذِهِ الأَحَادِيثَ الثَّلاَثَةَ قَالَ قَالَتْ زَيْنَبُ دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ حَبِيبَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم حِينَ تُوُفِّيَ أَبُوهَا أَبُو سُفْيَانَ فَدَعَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ بِطِيبٍ فِيهِ صُفْرَةٌ خَلُوقٌ أَوْ غَيْرُهُ فَدَهَنَتْ مِنْهُ جَارِيَةً ثُمَّ مَسَّتْ بِعَارِضَيْهَا ثُمَّ قَالَتْ وَاللَّهِ مَا لِي بِالطِّيبِ مِنْ حَاجَةٍ غَيْرَ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ " لاَ يَحِلُّ لاِمْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ تُحِدُّ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلاَثٍ إِلاَّ عَلَى زَوْجٍ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 18: كتاب الطلاق

آج 10 میں سے 10 باقی