صحیح مسلم 2718: كتاب الطلاق

زینب کہتی ہیں میں نے اپنی والدہ حضرت ام سلمہؓ سے سنا وہ فرماتی تھیں ایک عورت رسول اللہﷺ کے پاس آئی اور کہا یا رسولؐ اللہ! میری بیٹی کا خاوند فوت ہوگیا ہے اور اس کی آنکھ میں تکلیف ہے کیا میں اس کو سُرمہ ڈالوں؟ رسول اللہﷺ نے فرمایا نہیں اس نے دو یا تین مرتبہ کہا۔ ہر دفعہ آپؐ نے فرمایا نہیں۔ پھر آپؐ نے فرمایا صرف چار ماہ اور دس دن ہیں حالانکہ تم میں کوئی جاہلیت میں سال کے آخر میں مینگنی پھینکتی تھی۔ حمید کہتے ہیں میں نے زینب سے کہا اور یہ سال کے آخر میں مینگنی پھینکنے سے کیا مراد ہے؟ حضرت زینبؓ نے کہا جب کسی عورت کا خاوند فوت ہوجاتا تو وہ ایک جھونپڑی میں داخل ہوتی اور اپنے سب سے خراب کپڑے پہنتی نہ خوشبو لگاتی نہ کچھ اور۔ یہاں تک کہ اس پر سال گزر جاتا پھر ایک جانور گدھا یا بکری یا پرندہ لایا جاتا تو وہ اسے چھوتی پس جب بھی وہ کسی چیز کو چھوتی تو وہ (چیز) مرجاتی۔ پھر وہ نکلتی تو ایک مینگنی دی جاتی۔ وہ اسے پھینکتی پھر اس کے بعد وہ خوشبو یا کوئی اور چیز استعمال کرتی۔

قَالَتْ زَيْنَبُ سَمِعْتُ أُمِّي أُمَّ سَلَمَةَ تَقُولُ جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ ابْنَتِي تُوُفِّيَ عَنْهَا زَوْجُهَا وَقَدِ اشْتَكَتْ عَيْنُهَا أَفَنَكْحُلُهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ " . مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا كُلَّ ذَلِكَ يَقُولُ لاَ ثُمَّ قَالَ " إِنَّمَا هِيَ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشْرٌ وَقَدْ كَانَتْ إِحْدَاكُنَّ فِي الْجَاهِلِيَّةِ تَرْمِي بِالْبَعَرَةِ عَلَى رَأْسِ الْحَوْلِ " . قَالَ حُمَيْدٌ قُلْتُ لِزَيْنَبَ وَمَا تَرْمِي بِالْبَعَرَةِ عَلَى رَأْسِ الْحَوْلِ فَقَالَتْ زَيْنَبُ كَانَتِ الْمَرْأَةُ إِذَا تُوُفِّيَ عَنْهَا زَوْجُهَا دَخَلَتْ حِفْشًا وَلَبِسَتْ شَرَّ ثِيَابِهَا وَلَمْ تَمَسَّ طِيبًا وَلاَ شَيْئًا حَتَّى تَمُرَّ بِهَا سَنَةٌ ثُمَّ تُؤْتَى بِدَابَّةٍ حِمَارٍ أَوْ شَاةٍ أَوْ طَيْرٍ فَتَفْتَضُّ بِهِ فَقَلَّمَا تَفْتَضُّ بِشَىْءٍ إِلاَّ مَاتَ ثُمَّ تَخْرُجُ فَتُعْطَى بَعَرَةً فَتَرْمِي بِهَا ثُمَّ تُرَاجِعُ بَعْدُ مَا شَاءَتْ مِنْ طِيبٍ أَوْ غَيْرِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 18: كتاب الطلاق

آج 10 میں سے 10 باقی