صحیح مسلم 2791: كتاب البيوع
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ جس نے وہ بکری جس کا دودھ روکا گیا ہو خریدی اُسے دو صورتوں میں سے بہتر کا اختیار ہے۔ اگر چاہے تو اسے رکھ لے اور چاہے تو اسے واپس کردے اور ایک صاع (تین سیر) کھجور بھی۔ نہ کہ اعلیٰ درجہ کی گندم۔ ایک اور روایت میں مَنِ اشْتَرَی مِنَ الْغَنَمِ فَھُوَ بِالْخِیَارِ کے الفاظ ہیں۔۔۔
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنِ اشْتَرَى شَاةً مُصَرَّاةً فَهُوَ بِخَيْرِ النَّظَرَيْنِ إِنْ شَاءَ أَمْسَكَهَا وَإِنْ شَاءَ رَدَّهَا وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ لاَ سَمْرَاءَ " . وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ عَنْ أَيُّوبَ بِهَذَا الإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " مَنِ اشْتَرَى مِنَ الْغَنَمِ فَهُوَ بِالْخِيَارِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی