صحیح مسلم 2802: كتاب البيوع
سالم بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ ان کے والد (حضرت عبداللہ بن عمرؓ) کہتے تھے کہ میں نے لوگوں کو رسول اللہﷺ کے زمانہ میں دیکھا ہے جب وہ غلّہ (کی مقدار) معیّن کئے بغیر خریدتے تھے۔ ان کو اس بات پر سزا ہوتی تھی کہ وہ اسی جگہ پڑا ہوا اسے بیچ دیں اور ایسا ہی تھا جب تک اس (غلّہ) کو اپنے ڈیروں پر نہ لے آئیں۔ حضرت عبداللہ بن عمرؓ غلّہ (کی مقدار) اندازہ سے خریدتے تھے تو اسے اٹھوا کر اپنے گھر لے آتے تھے۔
وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ أَبَاهُ قَالَ قَدْ رَأَيْتُ النَّاسَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا ابْتَاعُوا الطَّعَامَ جِزَافًا يُضْرَبُونَ فِي أَنْ يَبِيعُوهُ فِي مَكَانِهِمْ وَذَلِكَ حَتَّى يُئْوُوهُ إِلَى رِحَالِهِمْ . قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَحَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ أَبَاهُ كَانَ يَشْتَرِي الطَّعَامَ جِزَافًا فَيَحْمِلُهُ إِلَى أَهْلِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی