صحیح مسلم 2804: كتاب البيوع
حضرت ابو ہریرہؓ نے مروان سے کہا تم نے سود کی تجارت جائز کردی۔ مروان نے کہا میں نے ایسا نہیں کیا۔ حضرت ابو ہریرہؓ نے کہا تم نے صِکاک کی فروخت کی اجازت دے دی حالانکہ رسول اللہﷺ نے غلّہ کی تجارت سے منع فرمایا تھا جب تک پورا پورا نہ لے لیا جائے۔ راوی (سلیمان) کہتے ہیں پھر مروان نے لوگوں میں تقریر کی اور انہیں اس کی فروخت سے روکا۔ سلیمان کہتے ہیں میں نے سپاہیوں کو دیکھا کہ کہ وہ لوگوں کے ہاتھ سے صکوک واپس لے رہے تھے۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ الْمَخْزُومِيُّ حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَشَجِّ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ لِمَرْوَانَ أَحْلَلْتَ بَيْعَ الرِّبَا . فَقَالَ مَرْوَانُ مَا فَعَلْتُ . فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ أَحْلَلْتَ بَيْعَ الصِّكَاكِ وَقَدْ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ بَيْعِ الطَّعَامِ حَتَّى يُسْتَوْفَى . قَالَ فَخَطَبَ مَرْوَانُ النَّاسَ فَنَهَى عَنْ بَيْعِهَا . قَالَ سُلَيْمَانُ فَنَظَرْتُ إِلَى حَرَسٍ يَأْخُذُونَهَا مِنْ أَيْدِي النَّاسِ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی