صحیح مسلم 2828: كتاب البيوع
بشیر بن یسار اپنے علاقہ کے بعض اصحاب رسول اللہﷺ جن میں حضرت سہل بن ابی حثمہؓ بھی شامل ہیں سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے تازہ پھل خشک کھجور کے عوض فروخت کرنے سے منع فرمایا۔ انہوں نے کہا یہ سود ہے۔ یہی مزابنہ ہے مگر آپؐ نے عاریتًا دئیے گئے ایک یا دو کھجور کے درختوں کے بارہ میں رخصت فرمائی کہ گھر والے اس (درخت کو پھل کا) اندازہ کر کے خشک کھجور کے بدلے لے لیں اور (خود) تازہ پھل کھائیں۔
وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ - يَعْنِي ابْنَ بِلاَلٍ - عَنْ يَحْيَى - وَهُوَ ابْنُ سَعِيدٍ - عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ أَهْلِ دَارِهِمْ مِنْهُمْ سَهْلُ بْنُ أَبِي حَثْمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ بِالتَّمْرِ وَقَالَ " ذَلِكَ الرِّبَا تِلْكَ الْمُزَابَنَةُ " . إِلاَّ أَنَّهُ رَخَّصَ فِي بَيْعِ الْعَرِيَّةِ النَّخْلَةِ وَالنَّخْلَتَيْنِ يَأْخُذُهَا أَهْلُ الْبَيْتِ بِخَرْصِهَا تَمْرًا يَأْكُلُونَهَا رُطَبًا .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی